روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم غسل کے بعد وضو نہیں کرتے تھے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ کیونکہ غسل سے پہلے وضو فرمالیتے تھے،وہ وضو نماز کے لئے کافی ہوتا تھا،بلکہ اگر کوئی شخص بغیر وضو کئے بھی غسل کرے اور پھر نماز پڑھ لے تو جائز ہے،کیونکہ طہارت کبریٰ کے ضمن میں طہارت صغریٰ بھی ہوجاتی ہے اور بڑے حدث کے ساتھ چھوٹا حدث بھی جاتا رہتا ہے۔