روایت ہے حضرت ابن مسعود اورسمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیچ کی نماز نمازِعصر ہے ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ کیونکہ یہ نمازدن اوررات کی نمازوں کے درمیان ہے،نیز اس وقت دن اوررات کے فرشتے جمع ہوتے ہیں، نیز اس وقت دنیوی کاروبارزیادہ زورپرہوتے ہیں اس لئے اس کی تاکیدزیادہ فرمائی گئی،اکثر صحابہ کا یہی قول ہے ۔