بیچ کی نماز نمازِعصر ہے
sulemansubhani نے Sunday، 6 October 2019 کو شائع کیا.
الفصل الثانی
دوسری فصل
حدیث نمبر :596
روایت ہے حضرت ابن مسعود اورسمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیچ کی نماز نمازِعصر ہے ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ کیونکہ یہ نمازدن اوررات کی نمازوں کے درمیان ہے،نیز اس وقت دن اوررات کے فرشتے جمع ہوتے ہیں، نیز اس وقت دنیوی کاروبارزیادہ زورپرہوتے ہیں اس لئے اس کی تاکیدزیادہ فرمائی گئی،اکثر صحابہ کا یہی قول ہے ۔
ٹیگز:-
رسول اﷲﷺ , حضرت ابن مسعود , جامع ترمذی , سنن ترمذی , سمرہ ابن جندب , حدیث , نماز , ترمذی , عصر