96- حدثنا مسدد قال حدثنا أبو عوانة، عن أبي بشر، عن يوسف بن مـاهك، عن عبدالله بن عمرو قال تخلف رسول الله صلى الله عليه وسلم فی سفر سافرناه ، فأدركنا وقد أرهقنا الصلوة، صلوۃ العصر، ونحن نتوضأ، فجعلنا نمسح على أرجلنا ، فنادى بأعلى صوته ويل للاعقاب من النّار مرتين أو ثلاثا۔
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابوعوانہ نے حدیث بیان کی از ابی بشر از یوسف بن ماهک از عبداللہ بن عمرو انہوں نے کہا: ہم نے ایک سفر کیا، جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے پیچھے رہ گئے تھے، پھر، آپ ہم سے آ کر مل گئے، اس وقت ہم نماز میں تاخیر کرچکے تھے وہ عصر کی نماز تھی اور ہم وضو کر رہے تھے، تو ہم اپنے پیروں پر مسح کرنے لگے پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے پکار کر دو بار یا تین بار فرمایا: (بے دھلی ) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے ۔
اس حدیث کی عنوان باب کے ساتھ مطابقت تین مرتبہ فرمانے میں ہے اس حدیث کی تخریج اور اس کی شرح صحیح البخاری:60 میں بیان کی جا چکی ہے وہاں ملاحظہ فرمائیں ۔
