۳۸۸ – حدثنا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو اسَامَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوق عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ وَضَاتُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَسَحَ عَلَى خفَّيْهِ وَصَلَّى۔
جامع المسانيد لابن الجوزی : ۶۴۰۲ مكتبة الرشد ریاض 1426ھ )
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق بن نصر نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابواسامہ نے حدیث بیان کی از الاعمش از مسلم از مسروق از حضرت المغیرہ بن شعبه رضی اللہ عنہ نے بیان کیا میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وضوء کرایا، پھر آپ نے موزوں پر مسح کیا اور نماز پڑھی۔
ان دونوں حدیثوں کی شرح صحیح البخاری: ۱۸۲ میں گزر چکی ہے وہاں اس حدیث کا عنوان تھا: ایک شخص اپنے صاحب کو وضوء کرائے اور اس حدیث میں مذکور ہے کہ حضرت المغیرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وضوء کرایا اور آپ نے موزوں پر مسح کیا اور موزوں پر مسح کرنے کی پوری تفصیل وہاں بیان کی جاچکی ہے۔
