Site icon اردو محفل

کتاب الصلوۃ  باب 36  حدیث نمبر 413

٣٦ – بَابٌ لِيَبْزُقُ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْت قَدَمِهِ الْيُسْرَى

اپنی بائیں جانب تھوکے یا اپنے بائیں قدم کے نیچے

٤١٣ – حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ انَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ قَالَ النبی صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا كَانَ فی الصَّلوةِ ، فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ ، فَلا يَبْزُقَنَّ بَيْنَ يدیہ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ ، أَوْ تَحْتَ قدمہ۔

جامع المسانيد لابن الجوزی : ۵۰۲ مکتبة الرشد ریاض 1426ھ

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک جب مومن نماز میں ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے مناجات کرتا ہے سو وہ اپنے سامنے تھوکے اور نہ دائیں طرف لیکن بائیں تھوکے یا اپنے قدم کے نیچے۔

اس کی شرح کے لیے صحیح البخاری : ۴۰۵ کا مطالعہ کریں۔

Exit mobile version