٤١٤ – حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ، عَنْ ابی سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَبْصَرَ نُخامتہ فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ، فَحَكَهَا بِحَصَاةٍ ، ثم نهى ان يَبزُقَ الرَّجُلُ بَيْنَ يَدَيْهِ ، أَوْ عَنْ يَمِينِهِ، وَلَكِنْ عن يَسَارِهِ ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى وَعَنِ الزُّھری سَمِعَ حُمَيْدًا عَنْ أَبِي سَعِيدٍ نَحوہ۔
جامع المسانید ابن الجوزی : ۲۰۴۴ مکتبة الرشد ریاض 1426ھ
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں الزہری نے حدیث بیان کی از حمید بن عبد الرحمان از حضرت ابوسعید که نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے قبلہ کی جانب بلغم دیکھا آپ نے کنکری کے ساتھ اس کو کھرچ دیا، پھر آپ نے اس سے منع کیا کہ کوئی شخص اپنے سامنے تھوکے یا اپنی دائیں جانب لیکن اپنی بائیں جانب تھوکے یا اپنے الٹے قدم کے نیچے۔ اور زہری سے روایت ہے کہ انہوں نے حمید سے سنا از ابوسعید اس کی مثل ۔
صحیح البخاری: ۴۰۵ کا مطالعہ کریں۔
