حدیث کہ وہ کتاب جس میں ہر صحابی کی مرویات الگ الگ جمع کی جائیں جیسے مسند امام احمد ۔
(5) معجم:
حدیث کی وہ کتاب جس میں اسمائے شیوخ کی ترتیب سے احادیث لائی جائیں، جیسے معاجم طبرانی (کبیر، صغیر و اوسط) ۔
(6) مستخرج:
وہ کتاب جس میں حدیث کی کسی دوسری کتاب کی احادیث کے اثبات کیلئے دیگر اسانید سے وہی احادیث جمع کی جائیں، جیسے ابو نعیم کی مستخرج علی الصحیحین ۔
(7) مستدرک:
وہ کتاب جس میں کسی حدیث کی کتاب پر ایسی حدیثوں کو زائد کیا جائے جو اس کتاب میں قابلِ ذکر ہونے کے باوجود مذکور نہ ہوں جیسے حاکم کی مستدرک علی الصحیحین
(8) جزء:
وہ کتاب جس میں صرف ایک موضوع کے متعلق احادیث جمع کی گئی ہوں، جیسے جزء القاضی الاشنانی ۔
(9) امالی:
وہ کتاب جس میں شیخ کے املاء کرائے ہوئے فوائد و نکاتِ حدیث جمع ہوں، جیسے امالی ابن المزرع ۔
(10) مفرد:
وہ کتاب جس میں ایک شخص کی احادیث جمع ہوں جیسے ابراہیم بن عسکری کی مسند ابو ہریرہ ۔
(11) مراسیل:
وہ کتاب جس میں مرسل حدیثیں جمع کی گئی ہوں جیسے ابو داود کی مراسیل ۔
(12) اربعین:
جس میں چالیس احادیث ہوں جیسے علامہ نووی کی اربعین اور علامہ مسافر بن محمد دمشقی (متوفی 420ھ) کی کتاب الاربعین فی ذکر رب العالمین۔
(13) رسالہ:
جس میں جامع کے آٹھ عنوانوں میں سے کسی ایک عنوان کے تحت احادیث مذکور ہوں جیسے امام ابو حاتم کی کتاب الزہد ، امام ابو داؤد کی کتاب الزہد وغیرہما۔
(14) اطراف:
جس میں حدیثِ پاک کا صرف وہ حصہ ذکر کر دیا جائے جو بقیہ پر دلالت کرے اور پھر اس حدیث کی تمام اسانید بیان کر دیئے جائیں یا بعض کتبِ مخصوصہ کی اسانید بیان کی جائیں جیسے تحفۃ الاشراف بمعرفۃ الاطراف للمزی اور اطراف الکتب الخمسہ لابی العباس اور اطراف احادیث کتاب المجروحین لابن حبان۔
(15) جمع:
جس میں ایک سے زائد کتبِ حدیث کی روایتوں کو سند اور تکرار کے حذف کے ساتھ جمع کیا گیا ہے جیسے حافظ حمیدی (488ھ) کی الجمع بین الصحیحین۔
(16) زوائد:
وہ کتاب جن میں کسی کتاب کی صرف وہ احادیث لی جاتی ہیں جو کسی دوسری کتاب سے زائد ہوں جیسے علامہ ہثیمی کی مجمع الزوائد ہے ، اس میں مسند احمد، مسند بزار، مسند ابی یعلیٰ اور طبرانی کی معاجم ثلاثہ کی ان احادیث کو جمع کیا گیا جو صحاحِ ستہ سے زائد اور علاوہ ہیں۔
(17) موضوعات:
وہ کتابیں جن میں احادیثِ موضوعہ کو جمع کیا گیا ہو جیسے علامہ علی قاری کی الموضوعات الکبریٰ۔