Site icon اردو محفل

راوی میں طعن کے اعتبار سے حدیث مردود کا بیان

راوی میں طعن کے اعتبار سے حدیث مردود کا بیان

راوی میں طعن کا مطلب یہ ہے کہ راوی پر زبان سے جرح کی جائے اور اس کی عدالت اور دین داری اور اس کے ضبط و حفظ اور بیدار مغزی سے بحث کی جائے۔ راوی میں طعن کے دس اسباب ہیں، پانچ کا تعلق عدالت سے ہے اور پانچ کا تعلق ضبط سے ہے۔ عدالت کے اعتبار سے طعن کی یہ درجات ہیں: (۱) کذب (۲) کذب کی تہمت (۳) فسق (۴) بدعت (۵) جہالت۔ اور ضبط کے اعتبار سے طعن کی یہ پانچ قسمیں ہیں: (۱) فحش غلطی کرنا۔ (۲) بدحافظہ ہونا (۳) غفلت (۴) کثرتِ اوہام۔ (۵) مخالفتِ ثقات۔

Exit mobile version