Site icon اردو محفل

فسق سے تائب کی روایت کا بیان

فسق سے تائب کی روایت کا بیان

علامہ نووی لکھتے ہیں:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں وضاع کے علاوہ ہر فسق سے توبہ کرنے والے کی روایت مقبول ہے، امام احمد بن حنبل، امام حمیدی اور شیخ بخاری کا یہی قول ہے صیرفی نے کہا جس شخص کی حدیث کو کذب کی وجہ سے ساقط کردیں ہم اس کی توبہ قبول نہیں کرتے اور جس کو ہم ضعیف قرار دے دیں اس کو قوی نہیں کہتے بہ خلاف شہادت کے، سمعانی نے کہا جس کو ہم ایک حدیث میں کاذب قرار دے دیں اس کی اس سے پہلے کی تمام روایات کو ساقط کرنا واجب ہے، میں کہتا ہوں کہ یہ قول ہمارا ہے اور دیگر ائمہ مذہب کے قاعدہ کے خلاف ہے ۔(علامہ یحییٰ بن شرف نووی متوفی ۶۷۶ھ، تقریب الراوی مع التدریب ج ۱ ص ۲۳۰-۲۲۹ مطبوعہ مکتبہ علمیہ مدینہ منورہ ۱۳۹۲ھ)

Exit mobile version