Site icon اردو محفل

کشف اور تجربہ سے حدیث ضعیف کی تقویت

کشف اور تجربہ سے حدیث ضعیف کی تقویت

ملا علی قاری لکھتے ہیں

شیخ محی الدین ابن عربی نے کہا مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت پہنچی کہ جس شخص نے ستر ہزار مرتبہ لا الہ الا اللہ کہا اس کی مغفرت کردی جائے گی اور جس کو اس کا ثواب بخش دیا گیا اس کی بھی مغفرت کردی جائے گی میں نے ستر ہزار مرتبہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیا اور میں نے بالخصوص کسی شخص کے لیے اس کو بخشنے کی نیت نہیں کی، پھر اتفاق سے میں بعض اصحاب کی ایک دعوت میں شریک ہوا، ان میں ایک نوجوان تھا جس کے متعلق مشہور تھا کہ اس کو کشف ہوتا ہے، اچانک وہ کھانے کے درمیان رونے لگا، میں نے اس کے رونے کا سبب پوچھا، اس نے کہا میں نے اپنی ماں کو عذاب میں مبتلا دیکھا ہے، میں نے دل ہی دل میں اس ستر ہزار بار پڑھے ہوئے لا الہ الا اللہ کا ثواب اس کی ماں کو بخش دیا پھر وہ نوجوان ہنسنے لگا، اور کہا اب میں اپنی ماں کو اچھے حال میں دیکھ رہا ہوں، شیخ ابن عربی نے کہا میں نے اس حدیث کی صحت کو اس جوان کے کشف سے جان لیا اور اس جوان کے کشف کی صحت کو اس حدیث کی صحت سے جان لیا۔ (ملا علی بن سلطان محمد القاری متوفی ۱۰۱۴ھ مرقات ج ۲ ص ۹۸-۹۹ مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان، ۱۳۹۰ھ)

Exit mobile version