Site icon اردو محفل

کتاب مواقیت الصلوۃ باب 20 حدیث نمبر 564

۲۰ – بَابُ ذِكْرِ الْعِشَاءِ وَالْعَتَمَةِ  وَمَنْ رَآهُ وَاسِعًا

  العشاء اور العتمہ کا ذکر کرنا اور جس کے نزدیک ان دونوں کے ذکر کی گنجائش ہے

اس باب میں بتایا ہے کہ عشاء کی نماز کو عشاء اور “عتمہ” کہنے کی گنجائش ہے، دیہاتی عشاء کو “العتمہ” کہتے تھے کیونکہ “العتمہ” کا معنی ہے: شفق کی سفیدی غائب ہونے کے بعد رات کا پہلا اندھیرا اور دیہاتی دودھ دوہنے کو پہلے اندھیرے تک مؤخر کردیتے تھے اور اس وقت کو “العتمہ” کہتے تھے، اسی طرح وہ عشاء کے وقت کو بھی “العتمہ” کہتے تھے، نبی ﷺ سے یہ تو ثابت نہیں ہے کہ مغرب کو عشاء کہا جائے لیکن نبی ﷺ سے عشاء کو “العتمہ” کہنا ثابت ہے اس لیے عشاء کے وقت کو “العشاء” اور “العتمہ” دونوں کہنے کی گنجائش ہے۔

قَالَ أَبُوْ هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتْقَلُ الصَّلٰوةِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ الْعِشَاءُ وَالْفَجْرُ. وَقَالَ لَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالْفَجْرِ.

حضرت ابوہریرہؓ نے کہا از نبی ﷺ: منافقین پر سب سے بھاری نماز عشاء اور فجر ہے اور فرمایا: کاش! وہ جان لیتے “العتمہ” اور “الفجر” میں کتنا اجر ہے۔

اس تعلیق کے دو قطعے ہیں پہلے قطعہ کو امام بخاری نے صحیح البخاری: ۶۵۷ میں اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور دوسرے قطعہ کو انہوں نے صحیح البخاری: 761،654 اور ۶۱۵ میں اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ان حدیثوں سے معلوم ہوا کہ عشاء کی نماز کو “العتمہ” کہنا بھی جائز ہے۔

قَالَ أَبُوْ عَبْدِاللهِ وَالْإِخْتِيَارُ أَنْ يَقُوْلَ الْعِشَاءُ لِقَوْلِهِ تَعَالَى ﴿وَمِنْ بَعْدِ صَلٰوةِ الْعِشَاءِ﴾ (النور: ۵۸) وَيُذْكَرُ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ كُنَّا نَتَنَاوَبُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ صَلٰوةِ الْعِشَاءِ، فَأَعْتَمَ بِهَا.

اور امام ابو عبداللہ (بخاری) نے یہ کہا کہ مختار یہ ہے کہ “العشاء” کہا جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: “اور عشاء کی نماز کے بعد” (النور: ۵۸) اور حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ ہم نبی ﷺ کے پاس عشاء کی نماز کے وقت باری باری آتے تھے پس آپ نے اندھیرا ہونے کے بعد عشاء کی نماز پڑھائی۔

اس تعلیق کو امام بخاری نے حدیث: ۵۶۷ میں بہت تفصیل سے روایت کیا ہے۔

وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةُ أَعْتَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعَتَمَةِ بِالْعِشَاءِ.

حضرت ابن عباسؓ اور حضرت عائشہؓ نے کہا: نبی ﷺ نے عشاء کی نماز اندھیرے میں پڑھی۔

اس تعلیق کو امام بخاری نے حدیث: 571 اور حدیث: 569 میں اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

وَقَالَ بَعْضُهُمْ عَنْ عَائِشَةَ أَعْتَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعَتَمَةِ.

اور بعض نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی ہے: نبی ﷺ نے اندھیرے میں “العتمہ” پڑھی۔

اور اس تعلیق کو امام بخاری نے حدیث: ۱۶۲ میں سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور یہ سنن نسائی: ۵۳۱ میں بھی ہے۔

وَقَالَ جَابِرٌ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّى الْعِشَاءَ.

اور حضرت جابرؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ عشاء کی نماز پڑھتے تھے۔

اس سے پہلے امام بخاری نے پانچ تعلیقات ذکر کیں جن میں عشاء کی نماز کو “العتمہ” فرمایا ہے اور اب چار تعلیقات ذکر کر رہے ہیں جن میں عشاء کی نماز کو “العشاء” ہی فرمایا ہے۔

حضرت جابرؓ کی اس تعلیق مذکور کو امام بخاری نے صحیح البخاری: ۵۶۰ میں اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

وَقَالَ أَبُوْ بَرْزَةَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَلَّمَ يُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ.

حضرت ابو برزہؓ نے کہا: نبی ﷺ عشاء کو مؤخر اس تعلیق کو امام بخاری نے صحیح البخاری: 547 میں اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

وَقَالَ أَنَسٌ أَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ۔

اور حضرت انس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء الآخرہ کو مؤخر فرمایا۔

اس تعلیق کو امام بخاری نے صحیح البخاری: ۵۷۲ میں اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ، وَأَبُو أَيُّوبَ، وَابْنُ عَبَّاس رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ۔

اور حضرت ابن عمر اور حضرت ابو ایوب اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہم نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نماز پڑھی۔

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی تعلیق کو امام بخاری نے صحیح البخاری: 1673 میں اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور حضرت ابو ایوب کے تعلیق کو صحیح البخاری: 1674 میں اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور حضرت ابن عباس کی تعلیق کو صحیح البخاری: 543 میں اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

۵۶۴ – حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ للَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَالِمٌ أَخْبَرَنِي عَبْداللَّهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم لَيْلَةَ صَلُوةِ الْعِشَاءِ، وَهِيَ الَّتِي يَدْعُو النَّاسُ الْعَتَمَةَ ثُمَّ انْصَرَفَ عَلَيْنَا، فَقَالَ أَرَأَيْتُمْ لَيْلَتَكُمْ هَذِهِ؟ فَإِنَّ رَأْسَ مِائَةِ سَنَةٍ لا یبقی مِنْهَا مِمَّنْ هُوَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ أَحَدٌ۔

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے خبر دی از زہری انہوں نے کہا: سالم نے کہا: مجھے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ ایک رات ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھائی اور یہ وہ نماز ہے جس کو لوگ العتمہ” کہتے ہیں، پھر نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے ہماری طرف رخ کرکے فرمایا: مجھے بتاؤ یہ کون سی رات ہے کیونکہ اس کے ایک سو سال بعد ان میں سے کوئی بھی زمین کے اوپر باقی نہیں رہے گا۔

اس حدیث کی شرح کے لیے صحیح البخاری: 116 کا مطالعہ فرمائیں وہاں اس کا عنوان تھا: رات کو علم کی بات کرنا۔ اس حدیث سے امام بخاری نے حضرت خضر علیہ السلام کی موت پر استدلال کیا ہے اس موضوع پر زیادہ تفصیل سے ہم نے شرح صحیح مسلم: 6040 – ج ۶ ص ۸۵۹ – ۸۵۳ میں اور تبیان القرآن سورۃ الکہف: ۶۰ ج ۷ ص ۱۷۱ – ۱۶۵ میں لکھا ہے۔

Exit mobile version