جب تمہیں کوئی حدیث سند ضعیف کے ساتھ ملے تو تمہیں یہ کہنا چاہیے کہ یہ حدیث ضعیف الاسناد ہے اور اس کو مطلقاً ضعیف نہیں کہنا چاہیے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ وہ حدیث اس سند سے ضعیف ہے ، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اس حدیث کی کوئی اور سند صحیح ہو، اور اس سند سے وہ حدیث ثابت ہو ، بلکہ جب تک ائمہ حدیث میں سے کسی امام کی یہ صراحت نہ ملے کہ اس حدیث کی کوئی ایسی سند نہیں ہے جس سے وہ حدیث ثابت ہو اور اس کے ساتھ ساتھ اس امام نے اس کی وجہ ضعف بھی تفصیلاً بیان کی ہو تو اس پر ضعیف کا اطلاق کرنے سے توقف کرنا چاہیے۔ اور جب تم کسی حدیث ضعیف کو نقل کرنے کا ارادہ کرو، یا جس کی صحت اور ضعف میں تردد ہو، بلکہ صیغہ تمریض (مثلاً روایت ہے، وارد ہے، حدیث میں آیا ہے ، ہمیں یہ بات پہنچی ہے) کے ساتھ ذکر کرو، اور موضوع حدیث کا ذکر اس وقت تک جائز نہیں ، جب تک کہ اس کے موضوع ہونے کا بیان نہ کیا جائے۔ (حافظ زین الدین عبدالرحیم بن حسین عراقی متوفی ۸۰۶ھ، التبصرہ والتذکرہ ج ۱ ص ۲۹۱-۲۸۹ مطبوعہ دارالباز للنشر والتوزیع مکہ مکرمہ)