مخضرمین وہ لوگ ہیں جنھوں نے جاہلیت کا زمانہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا اور آپ کو نہیں دیکھا، اور نہ ان کو صحبت حاصل ہوئی، یہ علماءِ حدیث کی اصطلاح ہے، امام مسلم نے بشیر بن عمرو کا مخضرمین میں ذکر کیا ہے اور وہ ہجرت کے بعد پیدا ہوئے تھے۔ اہل لغت کی اصطلاح میں مخضرمین ان لوگوں کو کہتے ہیں، جن کی آدھی عمر جاہلیت میں اور آدھی عمر اسلام میں گذری خواہ انھوں نے صحابہ کو پایا ہو یا نہیں ، ان دونوں اصطلاحوں کے درمیان عموم خصوص من وجہ ہے، لہٰذا حکیم بن حزام لغوی اعتبار سے مخضرم ہیں، امام مسلم نے بھی مخضرمین کا بیان کیا ہے اور ان کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔ (علامہ جلال الدین سیوطی متوفی ۹۱۱ھ، تدریب الراوی ج ۲ ص ۲۳۸-۲۳۹، مطبوعہ مکتبہ علمیہ مدینہ منورہ ، ۱۳۹۲ھ)