Site icon اردو محفل

 حدیث ضعیف کی تقویت کی وجوہ

 حدیث ضعیف کی تقویت کی وجوہ

مذکور الصدر حوالہ جات سے معلوم ہوگیا کہ وجوب اور حرمت کے اثبات میں احادیث ضعیفہ کا اعتبار نہیں ہوتا، لیکن فضائل اعمال اور مناقب میں حدیث ضعیفہ کا اعتبار کیا جاتا ہے اس لیے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہاں پر ان بعض قرائن کا ذکر کردیا جائے جن کی بناء پر حدیث ضعیف قوی ہو جاتی ہے، اور اس کا ضعف جاتا رہتا ہے، پہلی صورت یہ ہے کہ جب حدیث ضعیف متعدد اسانید سے مروی ہو تو وہ حسن لغیرہ ہوجاتی ہے چنانچہ تمام مستند اصول حدیث کی کتابوں میں یہ مسئلہ مرقوم ہے۔

Exit mobile version