٥٨٤ – حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعَتَيْنِ، وَعَنْ لِسَتَيْنِ، وَعَنْ صَلَاتَيْنِ، نَهَى عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَعَن اشتمال الصماء، وعنِ الِاحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِد،ٍ يُفْضِي بِفَرْجِهِ إِلَى السَّمَاءِ، وَعَنِ الْمُنَابَذَةِ، وَعَنِ الْمُلَامَسَةِ.
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبید بن اسماعیل نے حدیث بیان کی ابی اسامہ،از عبیداللہ، از خبیب بن عبدالرحمن از حفص بن عاصم سے حضرت ابوہریرہؓ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دو قسم کے پہناوے سے اور دو قسم کی نمازوں سے منع فرما دیا ہے، فجر کے بعد نماز پڑھنے سے حتی کہ سورج طلوع ہوجائے اور عصر کے بعد نماز پڑھنے سے حتی کہ سورج غروب ہوجائے اور اشتمال الصماء سے یعنی کسی ایک جانب سے تہبند کو اوپر اٹھا دینا اور ایک کپڑے میں احتباء سے یعنی اس کی شرم گاہ آسمان کی طرف کھلی ہو اور منابذہ اور ملامسہ سے، یعنی جس چیز پر کنکر پھینک دے یا جس چیز کو وہ چھولے اس کو فروخت کرنا واجب ہوجائے۔
اس حدیث کی شرح صحیح البخاری: ۳۶۸–۳۶۷ میں گزرچکی ہے وہاں اس حدیث کا عنوان تھا: جس چیز سے شرم گاہ کو چھپائے، وہاں اس میں دو قسم کی نمازوں کا ذکر نہیں تھا یعنی طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز کی ممانعت کا اور اس کی مفصل شرح حدیث: ۵۵۶ اور حدیث: ۵۸۳ میں ابھی بیان کی جاچکی ہے۔
