لعنتی کام کون سے ہیں
sulemansubhani نے Wednesday، 6 February 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :323
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو۲ لعنتی کاموں سے بچو ۱؎ صحابہ رضی اللہ عنھم نے عرض کیا یارسول اﷲ لعنتی کام کون سے ہیں،فرمایا وہ جو لوگوں کی راہ یا سایہ کی جگہ پر پاخانہ کرے۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی جن دو کاموں کی وجہ سے لوگ کرنے والے کو طعن لعن کرتے ہیں ان سے پرہیز کرو۔
۲؎ یعنی راستہ عام طور پر جہاں مسلمانوں کا گزر گاہ ہو وہاں پاخانہ نہ کرو،یوں ہی جس سایہ میں لوگ دھوپ کیوقت عمومًا بیٹھتے لیٹے ہوں وہاں نہ کرو کہ اس سے رب تعالٰی بھی ناراض ہوتا ہے،لوگ بھی برا کہتے ہیں۔لہذا یہ حدیث اس روایت کے خلاف نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نخلستان میں حاجت قضا فرمائی کیونکہ وہ جگہ لوگوں کے آرام کی نہ تھی۔مرقاۃ نے فرمایا کہ پانی کے گھاٹ اورگزر گاہ عوام پر پاخانہ نہ کرے اور کسی کی ملک زمین میں اس کی بغیر اجازت نہ کرے۔
ٹیگز:-
جگہ , رسول اﷲ , صحابہ کرام , کاموں , رسول اﷲﷺ , راہ , صحیح مسلم , پاخانہ , مرقاۃ , لعنتی , یارسول اﷲﷺ , طعن لعن , صحابہ , بچو , سایہ , حدیث , لوگوں , حضرت ابوہریرہ