کوئی بتائے کہ یہ “AOA” کیا ہے.. ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

اکثر “SMS” اور “وٹساپ” میسنجر” وغیرہ پر

میسیج کے شروع میں یہ “AOA” لکھا ہوتا ہے…!

زیادہ تر نوجوان ایسا لکھتے ہیں

اگر یہ کا مخفف یعنی شارٹ فارم ہے تو پھر کوئی بتائے..؟

آخر ایسی کیا جلدی ہے؟

کیا مصروفیت ہے؟

کیا مجبوری ہے؟

کون سا اہم ترین کام لیٹ ہو رہا ہے کہ آپ دین اسلام کی

اس عظیم ترین نشانی کو بھی اس قدر مختصر کئیے جارہے ہیں….!

الله تعالى نے فرمایا ہے

وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے

( سورة آل عمران 132)

اور فرمایا:

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا

یقیناً تمہارے لئے رسول اللہ میں عمده نمونہ (موجود) ہے، ہر اس شخص کے لئے جو اللہ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کی یاد کرتا ہے

( سورة الاحزاب 21)

اگر

یہ اختصار نویسی

کا شوق یونہی پروان چڑھتا رہا تو آخر کہاں جاکر رکے گا..؟

مجھے معلوم ہے کہ “AOA” یہ لفظ بولنے کا کتنا ثواب ہے

جبکہ نبي الرحمة ﷺنے تو بتایا ہے:

ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے السلام علیکم کہا، آپؐ نے اسے سلام کا جواب دیا، پھر وہ بیٹھ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو دس نیکیاں ملیں پھر ایک اور شخص آیا، اس نے السلام علیکم ورحمتہ ﷲ کہا، آپؐﷺ نے اسے جواب دیا، پھر وہ شخص بھی بیٹھ گیا، آپؐ نے فرمایا: اس کو بیس نیکیاں ملیں پھر ایک اور شخص آیا اس نے السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ کہا،

آپؐﷺ نے اسے بھی جواب دیا، پھر وہ بھی بیٹھ گیا،

آپﷺ نے فرمایا: اسے تیس نیکیاں ملیں ۔

(سُنن ابي داؤد ۵۱۹۵)

اگر آپ بہت مصروف نہیں ہیں

لیکن چند لمحے نکال کر

گوگل پر “AOA” لکھ کر دیکھئے وہاں کیا کیا نظر آئے گا اور اگر گوگل امیج پر “AOA Logo” لکھیں تب تو اس کی ساری حقیقت سامنے آجائے گی کہ یہ کس کی سازش ہے

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

سوال کرنے سے پہلے سلام کہو،

اگر کوئی سلام کرنے سے پہلے تم سے سوال کرے

تو اسے جواب نہ دو۔

( السلسلہ الصحیحة ۳۴۷)

جب بھی کوئی آپکو “AOA”

میسج کرکے بات کرے تو اسکی بات کا جواب مت دیں

آپ سے مودبانہ درخواست ہے

خود بھی مکمل سلام لکھئیے

اور جہاں کہیں سے “AOA”

لکھا آئے انہیں یہ میسیج ضرور بھیج دیں

جزاك الله خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرة

ورفع الله درجاتك فی جنة الفردوس۔

الله تعالیٰ آپ کو دنیا اور آخرت میں بہترین جزا عطا فرمائے اور جنة الفردوس میں آپ کے درجات بلند فرمائے۔

آمین اللھم آمین یا رب العالمٰین

منقول