غم سے اُمّت نڈھال ہے آقا
sulemansubhani نے Friday، 22 March 2019 کو شائع کیا.
نعت تازہ
نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے اندوہناک سانحہ کے پس منظر میں انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری صاحب کی لکھی گئی ایک نعت
غم سے اُمّت نڈھال ہے آقا
اک نظر کا سوال ہے آقا
سُو بسُو پھیلتے مصائب ہیں
کُو بکُو اک زوال ہے آقا
آج مسجد کے امن مرکز پر
کیسا ٹوٹا قتال ہے آقا
خونِ مسلم ہےجا بجا ارزاں
کتنا ابتر یہ حال ہے آقا
جورو ظلم و ستم کے ہاتھوں سے
اب تو جینا محال ہے آقا
کربلائے جدید برپا ہے
اب وسیلہ بس آل ہے آقا
سخت نادم ہے کیا کرے نوری
دل پہ طاری ملال ہے آقا
ٹیگز:-
انجمن طلبہ اسلام , دہشت گردی , نیوزی لینڈ , سانحہ , اندوہناک , مرکزی صدر , ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری