اہلسنت کو بربادی سے بچائیے
sulemansubhani نے Thursday، 25 April 2019 کو شائع کیا.
*خدارا اپنے حصہ کا چراغ جلائیے، اہلسنت کو بربادی سے بچائیے،،، !*
*گزشتہ ہفتے ایک معروف نعت خواں نے محفل نعت کے انداز میں سجائے گئے مذہبی سٹیج پر کہا:*
*”میں پڑھنی حمد سی مگر آمد کوئی ہور ہو گئی اے”*
اور پھر آمد پڑھنا شروع کر دی;
*”اکھیاں اڈیک دیاں دل واجاں مار دا”*
انالله وانا اليه راجعون،،،
*نجانے کیوں وہاں کرسی پر براجمان پیر صاحب اور دیگر سامعین بھی ذرہ برابر نہیں شرمائے.*
*اس صورتحال میں چند گزارشات*
(1) *محافل میلاد کا تقدس برقرار رکھنے کے لیے پروفیشنل نعت خوانوں کی تعلیم و تربیت انتہائی ضروری ہے۔*
(2) *محافل میں نعت خوانی کا وقت کم اور وعظ و بیان کا وقت زیادہ ہونا چاہیے تاکہ اصلاح عقائد و اعمال زیادہ ہو.*
(3) *نادان سنّیو! مدارس کے بجاۓ پروفیشنل نعت خوانوں پر پیسہ لٹا کر آئندہ نسلوں پر دینی علوم کے دروازے اپنے ہاتھوں سے بند نہ کرو۔*
(4) *بعض محافل پر ایک رات میں اتنا خرچ کردیاجاتا ہے جتنا بعض مدرسوں کا پورے سال کا بجٹ ہوتا ہے۔*
*عوام اہلسنت پر رحم کی اپیل*
(5) *محفلوں کو جہالت،طوالت اور خرافات سے بچانے کے لیے جاہلوں کی”نقابت و نظامت” پر فی الفور پابندی لگائی جاۓ۔*
(6) *ایک لاکھ نعت خواں مل کر بھی ایک “عالم دین” کے برابر نہیں ہوسکتے۔*