حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا مسلمان ہونا :

القرآن :ربنا اغفرلی ولوالدی واللمؤمنین یوم یقوم الحسابo

ترجمہ :(حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی )اے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو جس دن حساب ہوگا ۔(سورہ ابراہیم ،پارہ ۴،آیت نمبر ۱۳)

عقیدہ :اہلسنّت و جماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد تا رخ مومن ،مؤحد اور جنّتی تھے آزر بُت پرست آپکا چچا تھا حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے والد کی مغفرت کے لئے دعا کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ مسلمان تھے کیونکہ کافر کے لئے مغفرت کی دعا نہیں کی جاتی ۔