غیر اللہ سے مدد مانگنا :

القرآن :فان اللّٰہ ھو مولیہ و جبریل و صالح المومنین والملئکۃ بعد ذلک ظھیرo

ترجمہ :بیشک اللہ ان کا مدد گار ہے اور جبریل اور نیک ایمان والے اور اس کے بعد فرشتے مدد کر تے ہیں ۔(سورہ تحریم آیت 4،پارہ 28)

القرآن :انما ولیکم اللّٰہ و رسولہ والذین اٰمنواo

ترجمہ :تمہارے مددگار نہیں مگر اللہ اور اسکا رسول اور ایمان والے ۔(سورہ مائدہ آیت نمبر 55 ،پارہ 6)

عقیدہ :اہلسنّت و جماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نیک بندے اللہ تعالیٰ کی عطا سے مدد فرماتے ہیں کہ ان کو مدد کیلئے پکارنا قرآن سے ثابت ہے قرآن مجید نے انہیں مومنوں کا مدد گار فرمایا ہے ۔

شاہ عبدالعزیز محّدث دہلوی علیہ الرحمہ اپنی تفسیر ’’فتح العزیز ‘‘میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کو اللہ تعالیٰ کی ذات کا مظہر جان کر مدد مانگنا درحقیقت اللہ تعالیٰ ہی سے مدد مانگنا ہے ۔