چوتھی شب قدر ( رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کے نوافل)

چوتھی شب قدر ( رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کے نوافل)

٭ 27 ویں شب دو {2 } رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک بار اور سورۃ اخلاص تین بار پڑھیں ۔فضیلت :: شب قدر کا ثواب حاصل ہوگا ، ایک شہر جنت میں دیا جائے گا جو مشرق سے مغرب تک لمبا ہوگا۔

٭ 27 ویں شب دو {2 } رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدرسات بار اور سورۃ اخلاص سات بار پڑھیں ۔ بعد سلام استغفارو درود شریف پڑھیں۔فضیلت :: ا س نماز کے پڑ ھنے والے کو اور اس کے ماں باپ کو بخش دیا جائے گا۔

٭ 27 ویں شب کو چار { 4 } نماز ایک سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدرتین تین بار اور سورۃ اخلاص سات سات بارپڑھیں ۔فضیلت :: اللہ تعالیٰ موت کے سکرات آسان کردے گا اور قبر کا عذاب دور کردے گا۔

٭ 27 ویں شب کو چار { 4 } نماز ایک سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃتکاثر ایک ایک بار اور سورۃ اخلاص تین تین بارپڑھیں ۔فضیلت :: جنت میں چار ستون ملیں گے جن کے ہر ستون پر ہزار محل ہونگے۔

٭ 27 ویں شب کو چار { 4 } نماز ایک سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدرتین تین بار اور سورۃ اخلاص پانچ پانچ بارپڑھیں ، بعد سلام 41 سبحان اللہ پڑھیں ۔فضیلت :: جو دعا مانگو گے قبول ہوگی۔

:: وظیفہ ::

٭ 27 ویں شب کو سات مرتبہ سورۃ قدر پڑھنے سے ہر مصیبت سے نجات ملتی ہے اور ہزار فرشتے اس کے لئے جنت کی دعا کرتے ہیں ۔

٭ 27 ویں شب کو ساتوں حم پڑھیں یہ ساتوں حم عذاب قبر سے نجات اور مغفرت کے لیے بہت افضل ہیں ۔

٭ 27 ویں شب کو سورۃ ملک سات مرتبہ پڑھنی واسطہ مغفرت گناہ بہت فضیلت والی ہے ۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.