جب نمازکی تکبیرکہی جائے تو نہ کھڑے ہو
sulemansubhani نے Thursday، 31 October 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :646
روایت ہے حضرت ابوقتادہ سے فرماتے ہیں فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نمازکی تکبیرکہی جائے تو نہ کھڑے ہو حتی کہ مجھے نکلتے دیکھ لو ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی تکبیرکے وقت صف میں پہلے سے نہ کھڑے ہوجاؤ بلکہ جب مجھے حجرے شریف سے نکلتے دیکھو تب کھڑے ہوتاکہ نمازکے قیام کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے قیام تعظیمی بھی ہوجائے،حضور “حَیَّ عَلَی الْفَلَاحْ”پرحجرے سے باہرجلوہ گرہوتے تھے۔اب بھی سنت یہی ہے کہ مقتدی صف میں بیٹھ کرتکبیر سنے”حَیَّ عَلَی الْفَلَاحْ”پرکھڑے ہوں۔اس سےمعلوم ہوا کہ امام کی غیرموجودگی میں تکبیرجائزہے جب کہ علامات سے معلوم ہوجائے کہ امام تشریف لانے والے ہیں۔اس کی بحث قریب میں گزرچکی ہے۔
ٹیگز:-
نبی کریم ﷺ , صحیح بخاری , صحیح مسلم , کپڑے , تکبیر , حضرت ابوقتادہ , نہ , نکلتے , حدیث , دیکھ , حَیَّ عَلَی الْفَلَاحْ , نماز