*جمال دین بغدادی ، میٹھے زہر والا سانپ*

کتبہ:افتخار الحسن رضوی

*احباب اہل سنت گزشتہ روز جب میں نے جمال دین بغدادی سے متعلق پاکستان کے معروف ٹی وی چینل “جیو نیوز” کی رپورٹ شائع کی تو اس کے بعد سے مذہبی حلقے شدید پریشان ہیں کہ اس شخصیت کا ماضی ایسا بھی ہو سکتا ہے؟*

*در اصل مجھے اس بندے سے متعلق ایسی معلومات دو سال قبل موصول ہونا شروع ہوئی تھیں۔*

*لیکن اپنا ایسا مزاج نہیں کہ بغیر تحقیق کوئی بات آگے پھیلا دی جائے اور یہ قرآن و سنت کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ مذہب و مسلک کے لیے شدید نقصان دینے والا عمل ہے۔ مجھے اس بندے کی جعل سازی اور کذب بیانی پر اس وقت شدید اضطراب ہونے لگا جب اس نے اعلانیہ مجالس میں اپنی کرامات اور دعوے کرنا شروع کر دیے۔ میری چند مختصر سوشل میڈیا تحاریر کے بعد بعض معتمد علماء کرام، صحافی حضرات اور حیدر آباد سندھ کے دوستوں نے اس سے متعلق معلومات فراہم کرنا شروع کیں۔*

*رواں برس ماہِ اپریل سے لے کر اب تک میں نے مسلسل اس سے متعلق معلومات جمع کیں۔*

*میری معلومات کا ذریعہ حیدر آباد کے وہ لوگ ہیں جو اس کے پیچھے نمازیں پڑھتے تھے، جمعہ ادا کرتے تھے، تعویذات لیتے تھے، اس کے مرید تھے۔*

*ان کے علاوہ سندھ میں موجود تین بڑے سنی علماء میں سے ایک انتہائی قابلِ قدر بزرگ ، عالم مفتیِ دین (سلسلہ قادریہ رضویہ) ، ایک انتہائی معتبر و معروف سنی مذہبی سیاسی جماعت کے سربراہ اور لیڈر، تین ٹی وی چینلز کے مستند صحافی رپورٹرز اور دیگر مقامی و قومی سطح کے اخبارات کے صحافی وغیرہ شامل ہیں۔*

*(اگر جمال دین بغدادی نے ان علماء و شخصیات کے نام طلب کیے تو ہم پیش کر دیں گے)۔*

*اس بندے کا حیدر آباد میں تعویذ فروشی کا بزنس تھا۔ اس کے علاوہ دروغ بر گردنِ راویان یہ قطعی حرام افعال (علمِ فقہ سے واقف لوگ جانتے ہیں کہ حرام قطعی کیا ہوتا ہے) کا مرتکب تھا۔*

*جس کے بعد اس نے مال کے زور پر خود کو وہاں سے نکالا اور پھر دو تین سالوں تک مکمل روپوش رہ کر روات (راولپنڈی) میں نیا آستانہ کھولا جو کہ اب جاری و ساری ہے۔*

*جمال دین بغدادی جو کہ اس وقت اہل سنت کے سٹیجوں اور جلسوں کی رونق بنا ہوا ہے، افسوس صد افسوس کہ اس شخص کا حسب و نسب بھی انتہائی مشکوک ہے۔*

*میں آپ احباب کے سامنے چند حقائق مع سوالات چھوڑ رہا ہوں۔*

*1۔ ہم اہل سنت لوگوں نے جاوید احمد غامدی اور ڈاکٹر ذاکر نائیک پر شدید تنقید کی کہ یہ دونوں لوگ کسی استاد کے پاس نہیں پڑھے نہ ہی یہ دونوں کسی دینی مدرسہ کے فارغ ہیں۔ اس آڑ میں ہمارے علماء نے ہماری رہنمائی کی کہ ان لوگوں کے پاس نہ جائیں*

*اب میرا سوال یہ ہے کہ جمال دین بغدادی کا علومِ دینیہ میں استاد کون ہے؟ یہ کس مدرسہ کا فارغ ہے؟ علوم و سلسلہ طریقت میں اس کا شیخ کون ہے؟*

*2۔ ہم اہل سنت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خوابوں پر شدید تنقید کی، مجھ فقیر کا شمار سوشل میڈیا کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جس نے طاہر القادری کے خوابوں پر سب سے زیادہ لکھا، اسی کی پاداش میں سال 2012-2013 میں مجھے ذہنی و مالی نقصان و صدمات بھی برداشت کرنے پڑے۔ لیکن جمال دین بغدادی فیض آباد دھرنے میں یہ اعلان کرتا رہا ہے کہ “رسول اللہ ﷺ نے مجھے خواب میں آ کر کہا ہے کہ خادم رضوی کی زیارت کرنا ایسا ہی ہے جیسے مجھ محمد الرسول اللہ ﷺ کی زیارت کرنا”۔ اس کے اس خواب پر باز پرس کیوں نہ کی گئی؟ یہ شخص کبھی اعلانیہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ، کبھی سخی عبد الوہاب اور اسی طرح دیگر اولیائے کاملین رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ہم کلام ہونے کا دعوٰی کرتا ہے۔ اس پر ہمارے مفتی صاحبان اور علماء و خطباء خاموش ہیں۔ آخر کیوں؟*

*3۔ یہ شخص سٹیج پر ادب، احترام، سکون اور با عزت انداز میں بیٹھ کر گفتگو کرنے کی بجائے اٹھ کر بندر کی طرح ناچنا شروع کر دیتا ہے، کبھی بھاگتا ہے، کبھی لیٹتا ہے، کبھی چلتا ہے۔ ہمارے علماء اسے کیوں نہیں روکتے؟ کیا اس نے یہ نہیں پڑھا کہ امام املک علیہ الرحمہ تو درسِ حدیث میں کتاب کا صفحہ بھی اس انداز میں پلٹتے تھے کہ آواز بھی پیدا نہ ہو کہ ان کے نزدیک یہ بھی بے ادبی تھی۔*

*4۔ آج کل ہمارے سنی حلقے (پاکستان میں ) دو حصوں میں تقسیم ہیں، اور یہ دونوں حلقے ایک دوسرے کو رافضی و ناصبی ہونے کا طعنہ دیتے ہیں۔ کیا آپ سب کو جمال دین بغدادی کی رافضیت اور اندرونِ خانہ شیعیت کا پرچار نظر نہیں آ رہا؟*

*5۔ جمال دین بغدادی نے اب تک جتنی کرامات دکھانے کا وعدہ یا بیان کیا ہے کیا ان میں سے ایک بھی کرامت آپ میں سے کسی نے دیکھی ہے؟ اور اس کی کذب بیانی کی کسی نے تفتیش کی ہے؟*

*6۔ اس نے حیدر آباد میں ملازمت لینے کے لیے خود کو “جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ” بکھی شریف (ضلع منڈی بہاؤالدین) کا فارغ التحصیل بتایا تھا۔ جب کہ بکھی شریف والے تحریری طور پر اس کا انکار کر چکے ہیں کہ یہ ان کے ہاں زیرِ تعلیم نہیں رہا۔ اسی طرح اس نے ایک قوالی کی مجلس میں خود کو پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی مدظلہ العالی کے ساتھ بیٹھ کر درس گاہ کے ساتھ یا آستانہ عالیہ بکھی شریف کے ساتھ تعلق ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ شاہ صاحب قبلہ نے اس کی بھی تردید فرما دی۔ (بکھی شریف کی طرف سے اس کا تحریری رد اور سند کا انکار عکسی صورت میں میرے پاس موجود ہے)۔*

*7۔ اس بندے نے اپنا نسب بھی تبدیل کیا، یوں یہ ملعون ٹھہرا۔ اس نے بعض مقامات پر خود کو “شاہ” لکھا اور بعض مقامات پر “سید” بھی لکھوایا۔ آج کل یہ اپنا نام تبدیل کرنے کے مراحل سے گزر رہا ہے اور نیا نام “عبد مصطفٰی” لکھوا رہا ہے۔ اس نئے نام کے ساتھ کچھ اشتہارات بھی چھپ چکے ہیں۔*

*8۔ سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک اور یو ٹیوب پر اس کے فیک اکاؤنٹس موجود ہیں جہاں سے اس کی ویڈیوز کو سنسنی خیز عنوانات دے کر پوسٹ کیا جاتا ہے تاکہ ریٹنگ بڑھے اور زیادہ لوگ دیکھیں۔*

*میں اپنے لکھے ہوئے ہر ہر حرف کا صد فیصد ذمہ دار ہوں۔ اگر میری کوئی بات غلط ثابت ہو جائے تو میں اسی طرح اعلانیہ معافی بھی لکھوں گا اور آپ سب کے سامنے جمال دین بغدادی سے بھی معافی مانگوں گا۔*

نوٹ 👇🏿:

*اس کو بے نقاب کرنے کا مقصد فقط اتنا ہے کہ اہل سنت محتاط ہو جائیں، اپنی صفوں میں ایسے شیاطین کو گھسنے نہ دیں اور مستقبل میں ہمارے مذہب و مسلک اہلسنت کی بدنامی نہ ہو۔ اور دلوں کے احوال اللہ تعالٰی بہتر جاننے والا ہے۔*

Jamaloo JamalDinBaghdadi

(افتخارالحسن رضوی)

*📌 فراڈئیے دھوکے باز دجال شریعت سے بغاوت کرنے والا سنیوں کے اسٹیجوں پے دھمالیں ڈالنے والا توہین رسالت کا مرتکب گستاخ نام نہاد جمال الدین بغدادی فتنہ _ایکسپوز Xpose_*

ہوشیار عوام اہلسنت ہوشیار … !

جاگو سنیو جاگو … !

❌ یہ بھگوڑا اہلسنت میں سے نہیں ھے ❌

*❌ جمال الدین بغدادی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ⚠*

*جمال میں چھپا ہوا زوال جس کو کیا علمائے اہلسنت نے بےنقاب🔍*

*ہم دکھائیں گے آپ کو سچ اور کریں گے جھوٹے لوگوں کو بےنقاب 🔍*