سامنے سےگزرنے والوں کی پرواہ نہ کرے
sulemansubhani نے Wednesday، 11 December 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 4
روایت ہے حضرت طلحہ ابن عبیداﷲ سے فرماتے ہیں فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی اپنے کجاوے کو پشتے کی طرح رکھ لے تو نماز پڑھتا رہے اور سامنے سےگزرنے والوں کی پرواہ نہ کرے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی یہ سترہ کے پیچھے سےگزرے اس کی پرواہ نہ کرے۔ خیال رہے کہ اگر نمازی کے آگے سترہ نہ ہو تو اتنی دور پر سامنے سے گزرنا ناجائز ہے جہاں کی چیز نمازی کو سجدہ گاہ پر نظر رکھتے ہوئے محسوس ہوجائے۔