✾ تفسیر اشرفی ✾ (سید التفاسير) 

سید محمد مدنی اشرفی جیلانی مدظلہ العالی

سید التفاسیر المعروف بہ تفسیر اشرفی جوترجمہ معارف القرآن پر تفسیر لکھی گئی۔

مفسرین[ترمیم]

مترجم و مفسر اول محدث اعظم ہند، علامہ سید محمد اشرفی جیلانی مفسر دوم شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی

مختصر تعارف و امتیازی خصوصیات

  • 1۔ تفسیراشرفی، سلیس اردو زبان میں اپنے طرز کی منفرد تفسیر ہے : اس کے مترجم اور پارہ اول کے مفسرعلامہ سید محمد اشرفی جیلانی ہیں۔ اور باقی 29 پاروں کی تفسیر کا کام ان کے فرزند علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی نے سر انجام دیا ہے۔

  • 2۔ تفسیر کی سب سے اہم اور دلچسپ خصوصیت یہ ہے کہ اس کا ترجمہ اور تفسیر نہایت سلیس اور آسان اردو میں ہے اور ترجمہ کو تفسیر میں اس طرح پرو دویا گیا ہے کہ شروع سے آخر ہر سطر اور ہر لفظ ایک دوسرے سے مربوط ہے۔ جس کے باعث ترجمہ اور آیات کا ربط سمجھنے میں دقت نہیں ہوتی۔ جس طرح عربی میں جلالین ہے اسی طرز پر اردو میں یہ تفسیر لکھی گئی ہے۔

  • اس کے علاوہ مصنف د یباچہ میں رقمطراز ہیں :

  • اس تفسیری حاشیہ نگاری میں میں نے مندرجہ ذیل باتوں کا لحاظ کر رکھا ہے :

  • 3۔ کہیں کہیں معتبر تفاسیر کا خلاصہ پیش کیا ہے اور کہیں کہیں اس کا پورا اقتباس من و عن نقل کر دیا ہے۔ الغرض۔ اس میں جو کچھ ہے وہ کسی نہ کسی تفسیر سے ماخوذ ہے۔

  • 4۔ فقہی، کلامی اور فنی بحثوں کو نہیں چھیڑا۔ اس لیے کہ بنیادی طور پر یہ کاوش ان کے لیے ہے جو ارباب فضیلت نہیں ہیں۔ بلکہ۔ متوسط درجے کی علمی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یا۔ بالکل ہی علم نہیں رکھتے۔

  • 5۔ اختلافی احکام و مسائل میں حنفی فقہ کو سامنے رکھ کر وضاحت کی گئی ہے۔ دلائل و براہین سے حتی الامکان گریز کیا گیا ہے۔

  • 6۔ مقصد صرف قرآن کریم کی تفہیم ہے۔ لہذا۔ اس قدر اختصار نہیں کہ بات واضح نہ ہو سکے اور اس درجہ تفصیل نہیں کہ آیات کو سمجھنے کے تعلق سے جس کی ضرورت نہیں۔

  • المختصر۔ میرا یہ تفسیری حاشیہ دراصل معتبر کتب تفاسیر کا میرا حاصل مطالعہ ہے، جس کے گہر ہائے آبدار کو میں نے مخدوم الملت کے اسلوب نگارش کی پیروی کرتے ہوئے ترجمہ معارف القرآن کی لڑیوں میں پرودیا ہے۔ بس صرف یہ پرودینے والا عمل میرا ہے۔ باقی اس میں جو کچھ وہ سب جلیل القدر مفسرین کی تحقیقات و ارشادات ہی

✾ تفسیر اشرفی ✾ (سید التفاسير) 

سید محمد مدنی اشرفی جیلانی مدظلہ العالی

Tafseer e Ashrafi

al Sheykhul Islam Saiyed Muhammad Madani Miya Qadri Ashrafi 

TafseerAshrafiMain

Tafseer e Ashrafi (Syed Al Tafaasir) Jiid 01 Parah 01-02-03

Tafseer e Ashrafi (Syed Al Tafaasir) Jiid 02 Parah 04-05-06

Tafseer e Ashrafi (Syed Al Tafaasir) Jiid 03 Parah 07-08-09

Tafseer e Ashrafi (Syed Al Tafaasir) Jiid 04 Parah 11-11-12

Tafseer e Ashrafi (Syed Al Tafaasir) Jiid 05 Parah 13-14-15

Tafseer e Ashrafi (Syed Al Tafaasir) Jiid 06 Parah 16-17-18

Tafseer e Ashrafi (Syed Al Tafaasir) Jiid 07 Parah 19-20-21

Tafseer e Ashrafi (Syed Al Tafaasir) Jiid 08 Parah 22-23-24

Tafseer e Ashrafi (Syed Al Tafaasir) Jiid 09 Parah 25-26-27

Tafseer e Ashrafi (Syed Al Tafaasir) Jiid 10 Parah 28-29-30