محقق عصر حضرت مفتی محمد خان قادری علیہ الرحمہ کے داماد ، خطیب پاکستان حضرت مولانا محمد عارف نوری علیہ الرحمہ کے صاحبزادے ، فعال اور متحرک عالم اور ہمارے جامعہ کے فاضل علامہ نعیم عارف نوری دل کا دورہ کے سبب انتقال کر گئے ہیں ۔ انا للہ و ان الیہ راجعون
اللہ کریم مغفرت فرمائے ۔ بہت بڑا حادثہ ہے ۔ اللہ کریم ہماری بیٹی اور محقق عصر علیہ الرحمہ کے تمام اہل خانہ کو صبر و ہمت اور لمبی زندگی دے تاکہ وہ معصوم بچوں کو پدری شفقت کا سائبان دے سکیں ۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم لمحہ لمحہ انکے ساتھ ہیں ۔ مرحوم کی اچانک موت نے محقق عصر علیہ الرحمہ کے غم کی تجدید کر دی ہے ۔