آسمانوں کی کنجی
آسمانوں کی کنجی
کلمئہ طیبہ کا ایک اعجاز یہ بھی ہے کہ اس کے پڑھنے والے کی عزت اور تکریم کیلئے آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اس کے متعلق حدیث میں ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ کوئی بندہ ایسا نہیں کہ وہ کلمۂ طیبہ پڑھے تو اس کے لئے آسمان کے دروازے نہ کھل جائیں حتٰی کہ یہ کلمہ سیدھا عرش تک پہونچتاہے بشرطیکہ وہ کبیرہ گناہوں سے بچاہو۔ (ترمذی شریف)
میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو!گویا کلمۂ طیبہ آسمان کے دروازوں کی کنجی ہے کلمۂ طیبہ سیدھا عرش تک پہونچتاہے۔ اگر کوئی بندہ گناہ کبیرہ سے بچے اور کلمۂ طیبہ پڑھے تو اس کے لئے آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں لہٰذا کلمۂ طیبہ کی کثرت کروانشاء اللہ اس کا فائدہ دونوں جہاں میں میسر ہوگااور یہ کلمہ عرش تک پہونچ کر ہماری بخشش کی سفارش کریگا۔ اللہ عزوجل ہم سب کو توفیق نصیب فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم