بانی دارالعلوم دیوبند معنیٰ ختم نبوت کے سلسلے میں اپنے مفتی دیوبند کی زد میں

محترم قارئین کرام : للہ انصاف فرمائیں کہ ایک طرف علمائے دیوبند کی کتاب اُصولِ تکفیر اصل کتاب کے اسکن دیکھیں اور دوسری طرف تحذیر الناس کی یہ عبارت. سو خاتم النبیین کا معنی عوام کے خیال میں تو یہ ہے کہ آپ آخری نبی ہیں لیکن اہل فہم پر روشن ہے کہ تقدم یا تاخر میں بالذات کوئی فضیلت نہیں الخ ۔

خدا را بتائیں کیا اس کتاب کا مصنف معصوم عن الخطاء ہے کہ اب تک برابر یہ کتاب چھپ رہی ہے اور اس کے مشمولات پر نظر ثانی نہیں کیجارہی ؛ پوری امت مسلمہ سے سوال ہے کہ کیا خاتم النبیین کا مطلب آخری نبی ضروریات دین سے نہیں ؛ اگر ہے اور یقینا ہے تو زیر نظر کتاب کے اصول کی روشنی میں اس کتاب کے عبارتوں پر کیا حکم عائد کیا جائے گا؛ یا پھر شرعی دفعات وہ بھی مبادیات اسلام میں چہرے دیکھ کر عائد کیجاتی ہیں ؟

محترم قارئین کرام : اُصلِ تکفیر تالیف مفتی عبید الرّحمٰن دیوبندی کک صفحہ نمبر 276 یہ اقتباس دیکھیں ؛ اسی طرح کوئی دعوی کرے الخ…. اب ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچیے کے تحذیر الناس کے سلسلے میں یہ بات مان بھی لی جائے کہ مولانا نانوتوی صاحب بانی دارالعلوم دیوبند خاتمیت زمانی کے منکر نہیں تو پھر اس حقیقت کو کیسے چھپایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ؛ جو معنی آخری نبی ؛ متوارث چلا آرہا ہے کیا اسے عوامی خیال نہیں لکھا کیا انہوں نے متوارث و متواتر معنی کو ہلکا نہیں جانا اگر وہ اسی معنی ء متواتر پر اکتفا کرتے تو اس قدر لمبی چوڑی بحث کی ضرورت ہی کیا تھی ؛ میں اہل اسلام کو صاف صاف بتا دینا چاہتا ہوں کہ : ہمارے اسی طرح کے اور چند بنیادی اختلافات ہیں کیا ہم غلطی پر ہیں تو آپ خلط مبحث نہ کرتے ہوئے ہمیں دلائل سے مطمئن کیجیے وگرنہ اس طرح کی کتب پر نظر ثانی کیجیے ؛ اب آپ خود ہی دیکھیے ایک طرف تحذیر الناس کی عبارت ہے دوسری طرف آپ ہی کی جماعت کے ایک بڑے مفتی دیوبند کی طرف سے لکھی ہوئی کتاب کے چند اقتباسات ہیں ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)