جو بلاعذر جمعہ چھوڑ دے وہ اس کتاب میں منافق لکھا جائے گا
sulemansubhani نے Saturday، 6 February 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 607
روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو بلاعذر جمعہ چھوڑ دے وہ اس کتاب میں منافق لکھا جائے گا جس میں نہ محو ہے نہ تبدیلی اوربعض روایات میں ہے کہ تین فرمایا ۱؎(شافعی)
شرح
۱؎ یعنی جوتین جمعے بلاعذرچھوڑے وہ منافق عمل ہوگا اور یہ نفاق اس پر ایسا لازم ہوگا کہ پھر اس سے نکلنا مشکل ہوگا۔اس حدیث کا مطلب ہے کیونکہ جمعہ چھوڑنا منافقوں کا سا کام ہے۔
ٹیگز:-