درود رضویہ کے فضائل وفوائد

از : سیدی اعلیٰحضرت علیہ الرحمہ

(۱)اس کے چالیس فائدے ہیں جو صحیح اور معتبر حدیثوں سے ثابت ہیں۔یہاں مشتے نمونہ چند ذکر کئے جاتے ہیں۔جو شخص رسول اللہسے محبت رکھے گا، جو ان کی عظمت تمام جہان سے زیادہ دل میں رکھے گا ،جو ان کی شان گھٹانے والوں سے، ان کے ذکر پاک مٹانے والوں سے دور رہے گا دل سے بیزا ہوگا ۔ایسا کوئی مسلمان اس درود شریف کو پڑھے گا ۔اللہ تعالیٰ تین ہزار نعمتیں اس پر اتار تا رہے گا ۔

(۲)اس پر دوہزار بار اپنا سلام بھیجے گا ۔

(۳) پانچ ہزار نیکیاں اس کے نامۂ اعمال میں لکھ دے گا ۔

(۴) اس کے پانچ ہزار گناہ معاف فرمائے گا۔

(۵) قیامت میں رسول اللہ ااس سے مصافحہ کریں گے۔

(۶) ا س کے ماتھے پریہ لکھ دے گا کہ یہ منافق نہیں۔

(۷) اس کے ماتھے پر تحریر فرما دے گا کہ یہ دوزخ سے آزاد ہے۔

(۸) اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن شہیدوں کے ساتھ رکھے گا۔

(۹) اس کے مال میں ترقی دے گا۔

(۱۰ ) اس کی اولاد اور اولاد کی اولاد کی اولاد میں برکت دے گا ۔

(۱۱) دشمنوں پر غلبہ دے گا۔

(۱۲) دلوں میں اس کی محبت رکھے گا۔

(۱۳) کسی دن خواب میں برکت زیارت اقدس سے مشرف ہوگا۔

(۱۴) ایمان پر خاتمہ ہوگا۔

(۱۵) قیامت میں رسول اللہ ا کی شفاعت اس کے لئے واجب ہوگی۔

(۱۶) اللہ عزوجل اس سے ایسا راضی ہوگا کہ کبھی اس سے ناراض نہ ہوگا ۔

اس درود شریف کی تمام سنیوں کے لئے اجازت فرمائی ہے۔بشرطیکہ بد مذہبوں سے بچیں۔

درود رضویہ کا طریقہ

اس درود مقبول کو اکثر حضرات درودجمعہ بھی کہتے ہیں۔بعد نماز جمعہ مدینہ منورہ کی جانب منہ کرکے دست بستہ کھڑے ہوکر سو بار پڑھے ،بہتر ہے دو چار دس بیس حضرات مل کر پڑھیں۔یہ ایک درود دس کے برابر ہے اور ہر درود کا ثواب دس گنا ہے گویا جو اس درود کو ایک بار پڑھے ۔سو درود کا ثواب پائے اسی طرح دس افراد مل کر ایک ایک بار پڑھیں تو ہر ایک فرد ایک ہزار کا ثواب پائے ایک ہزار گناہ مٹیں ،ایک ہزار نیکیاں ملیں، ایک ر بار اس پر رحمت ہو۔ یہ تو صرف ایک بار پڑھنے کا ثمرہ ہے اسی طرح ہرایک نے سوسو بار پڑھاتو کتنا اجر ملے گا۔

جن حضرات تک یہ چیز پہنچے انہیں چاہییٔ کہ اپنے دوست واحباب رشتہ داروں اور نماز جمعہ پڑھنے والے ہمراہیوں کو بھی اس طرف توجہ دلائیںتاکہ درود پڑھنے والوں کی بھی جماعت کثیر ہوجایا کرے کیونکہ جتنے زیادہ افراد شامل ہوںگے ان کادس گنا ثواب ہر ایک کو ملے گا۔اور جو توجہ دلائے گا اس کو ان سب کا دس گنا ہوکر اس تنہا کو ثواب ملے گا اور پڑھنے والوں کے ثواب سے کچھ کم نہ ہوگا ۔

اس کو یوں سمجھئے کہ دس افراد نے شامل ہوکر ایک ایک بار پڑھا تو ہر ایک کو ایک ہزار کا ثواب ملا ۔اور جس نے دوسروں کو توجہ دلائی اس کو ان سب کا دس گنا ہوکر دس ہزار کا ثواب ملے گا۔مولیٰ تعالیٰ توفیق بخشے۔آمین

جب درود ختم کرے تو دعا کے لئے جس طرح ہاتھ اٹھائے جاتے ہیں اٹھا کر دعائے شجرہ منظوم ،امام یا کوئی ایک فرد پڑھے اور سب آمین کہیں۔اس کے فاتحہ پڑھ کر حضورسید عالم ﷺ وصحابۂ کرام ودیگر بزرگان دین کی روح کوثواب بخشیں اس کے بعد مناجات منظوم پڑھیں اور اپنے لئے دعا کریں ۔ساتھ میں تمام سنی مسلمانوں کے لئے بھی ایمان پر خاتمہ اور بخشش کی دعا کریں۔

مدینہ منورہ کا رخ یہاں سے مغرب اور شمال کے درمیان پڑتا ہے ۔اس لئے قبلہ سے داہنے ہاتھ ترچھے ہوکر کھڑے ہوں تو آپ کا رکھ مدینہ منورہ کی جانب ہوجائے گا ۔

درود رضویہ

صَلَّی اللّہُ عَلَی النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ

صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلٰوۃً وَّسَلاَماً عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ