تاریخ اسلام کی سب سے پہلی کتب السؤالات پر مبنی کتاب
تاریخ اسلام کی سب سے پہلی کتب السؤالات پر مبنی کتاب
تحریر: اسد الطحاوی الحنفی
محققین اور علم حدیث اور فقہ کے طالب علم جانتے ہیں کہ کتب فقہ و حدیث کی ایک قسم کتب السؤالات ہوتی ہے جس میں ایک شاگرد اپنے شیخ (کہ جس فن میں وہ امام ہوتا ہے) اس سے مختلف سوالات کرتا ہے اس فن میں مشہور مسائل میں سوالات ہوتے ہیں اور شیخ اسکا جواب دیتا ہے اور ایسی نشستوں کو یکجا کر کے شاگرد ایک کتاب مرتب کرتا ہے
تاریخ اسلام میں ایسی کتب علم رجال
علل حدیث
اور
علم فقہ کے باب میں مشہور اور نمایاں ہیں
جیسا کہ فقہ کے باب میں فقہ کی مشہور کتب ہیں
فقہ الاکبر بروایت ابو مطیع البلخی
اور فقہ حنبلی میں جن میں مسائل امام احمد ہے جو کہ بروایت امام ابو داود ، امام عبداللہ و امام صالح وغیرہ سے مروی ہیں
اسی طرح علم حدیث میں ایسی کتب
العلل الکبیر للترمذی ،
سؤالات الاثرم لاحمد بن حنبل
سؤالات البرقانی للدارقطنی اور ان جیسی بے شمار ہیں
اسی طرح علم رجال میں بھی اس طرز بے شمار کتب ہیں بطور مثال
سوالات الحاکم للدارقطنی
سوالات ابن الجنید لیحییٰ بن معین اور بروایت ابن محرز ، الدوری وغیرہ ہیں
لیکن تاریخ اسلام سوالات کی طرز پر پہلی کتاب جو لکھی گئی تھی وہ امام محمد بن عواد بن راشد الجرجاني نے مرتب کی تھی جس میں انہوں نے فقہ اور احادیث کے حوالے سے امام ابی یوسف سے سوالات کیے ۔
جیسا کہ امام أبو القاسم حمزة بن يوسف جرجانی (المتوفى: 427هـ) اپنی مشہور تصنیف تاریخ جرجان میں انکے ترجمہ میں لکھتےہیں :
محمد بن عواد بن راشد الجرجاني روى عن أبي يوسف روى عنه علي بن يزداذ الصائغ وغيره وله أحاديث ومسائل سأل أبا يوسف القاضي بجرجان.
محمد بن عواد بن راشد جرجانی یہ امام ابی یوسف سے روایت کرتے ہیں اور ان سے علی بن یزداذ وغیرہ روایت کرتے ہیں انکے پاس احادیث اور مسائل (فقہ پر مبنی کتاب) تھی جس میں امام ابی یوسف سے سوالات تھے جب وہ جرجان کے قاضی تھے
[تاریخ جرجان برقم:623]
اسی طرح اسی کتاب میں امام ابی یوسف قاضی کے ترجمہ میں لکھتے ہیں :
أبو يوسف يعقوب بن إبراهيم بن حبيب الأنصاري القاضي الفقيه صاحب أبي حنيفة قدم جرجان مع موسى بن المهدي ونزل على عواد بن راشد وسأله محمد بن عواد بن راشد عن سؤالات في الفقه روى عنه.
ابی یوسف یعقوب بن ابراہیم انصاری القاضی یہ فقیہ اور صاحب ابی حنیفہؓ تھے یہ جرجان میں آئے انکے ساتھ موسیٰ بن مھدی تھا اور عواد بن راشد انکے پاس آئے اور ان سے سوالات کیے (حدیث و فقہ میں)
محمد بن عواد ان سے کیے گئے فقہ میں سوالات کو روایت کرتے تھے
[تاریخ جرجان برقم:195]
یہ کتاب بنام ” سؤالات محمد بن عواد بن راشد الجرجاني لأبي يوسف القاضي” سے مشہور تھی
لیکن آج بد قسمتی سے یہ کتاب بھی مفقود ہے لیکن کتب رجال میں اسکا نام ملتا ہے
تو کتب احادیث ، کتب فقہ کے علاوہ کتب سوالات کے موجد بھی ائمہ احناف تھے
(نوٹ: فقہ الاکبر خالص فقہی طرز پر پہلی کتاب تھی جبکہ مذکورہ کتاب احادیث اور مسائل فقہ کی طرز پر مبنی تھی )
دعاگو:اسد الطحاوی الحنفی البریلوی