يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَعۡتَذِرُوا الۡيَوۡمَؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ – سورۃ نمبر 66 التحريم آیت نمبر 7
sulemansubhani نے Thursday، 4 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَعۡتَذِرُوا الۡيَوۡمَؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اے کافرو ! آج تم کوئی عذر پیش نہ کرو تمہیں ان ہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم دنیا میں کرتے تھے ؏
التحریم : ٧ میں فرمایا : اے کافرو ! آج تم کوئی عذر پیش نہ کرو تمہیں ان ہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم دنیا میں کرتے تھے
کیونکہ قیامت کے دن عذر پیش کرنے سے تمہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور یہ اس لیے فرمایا ہے تاکہ کافر اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بالکل مایوس ہوجائیں۔ اس کی نظریہ آیت ہے :
فَیَوْمَئِذٍ لَّا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَعْذِرَتُہُمْ وَلَاہُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ (الروم : ٥٧ )
پس اس دن ظالموں کا عذر پیش کرنا ان کے لیے مفید نہیں ہوگا اور نہ انہیں توبہ کرنے یا نیک عمل کرنے کا موقع دیا جائے گا
القرآن – سورۃ نمبر 66 التحريم آیت نمبر 7