وَمَكَرُوۡا مَكۡرًا كُبَّارًا – سورۃ نمبر 71 نوح آیت نمبر 22
sulemansubhani نے Saturday، 27 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَمَكَرُوۡا مَكۡرًا كُبَّارًا ۞
ترجمہ:
اور انہوں نے بہت بڑی سازش کی۔
نوح : ٢٢ میں فرمایا : حضرت نوح کی قوم کے بڑے بڑے سرداروں نے اپنے اطاعت گزاروں کو ورغلایا اور حضرت نوح (علیہ السلام) کے خلاف سازش کی، وہ اپنے ماتحت لوگوں کو حضرت نوح (علیہ السلام) کے خلاف بھڑکاتے تھے، اور حضرت نوح (علیہ السلام) کے متعلق نا گفتنی باتیں کہتے تھے، قرآن مجید نے دیگر سورتوں میں ان کے وہ اقوال نقل کیے ہیں، فرمایا :
قَالَ الْمَـلَاُ مِنْ قَوْمِہٖٓ اِنَّا لَـنَـرٰکَ فِیْ ضَلٰـلٍ مُّبِیْنٍ ۔ (الاعراف : ٦٠) نوح کی قوم کے سرداروں نے کہا : ہم تم کو صریح گمراہی میں دیکھیت ہیں۔
فَقَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ قَوْمِہٖ مَا نَرٰکَ اِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا وَمَا نَرٰکَ اتَّبَعَکَ اِلَّا الَّذِیْنَ ھُمْ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّاْیِج وَمَا نَرٰی لَـکُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍم بَلْ نَظُنُّکُمْ کٰذِبِیْنَ ۔ (ھود : ٢٧ )
پس نوح کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا : ہم آپ کو اپنی مثل بشر ہی دیکھتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کی پیروی صرف نیچ اور کم عقل لوگوں نے کی ہے اور ہم اپنے اوپر آپ کی کوئی فضلیت نہیں دیکھتے، بلکہ ہم تو آپ کو جھوٹا گمان کرتے ہیں۔
فَقَالَ الْمَلَؤُا الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ قَوْمِہٖ مَا ہٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْلا یُرِیْدُ اَنْ یَّتَفَضَّلَ عَلَیْکُمْط وَلَوْ شَآئَ اللہ ُ لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِکَۃًج صلے مَّا سَمِعْنَا بِہٰذَا فِیْٓ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِیْنَ ۔ اِنْ ہُوَ اِلَّا رَجُلٌم بِہٖ جِنَّۃٌ فَتَرَبَّصُوْا بِہٖ حَتّٰی حِیْنٍ ۔ (المؤمنون : ٢٤۔ ٢٥ )
پس نوح کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا : یہ شخص صرف تمہاری مثل بشر ہے، یہ تم پر اپنی بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے اور اگر اللہ ( کسی نبی کو بھیجنا چاہتا) تو کسی فرشتے کو نازل کردیتا، ہم نے تو اس کے متعلق اپنے پہلے باپ داداوں سے کچھ نہیں سنا۔ یہ شخص تو صرف دیوانہ ہے تم اس کو ایک مقرر وقت تک ڈھیل دیتے رہو۔
القرآن – سورۃ نمبر 71 نوح آیت نمبر 22