میلاد رسولﷺ پر سب سے پہلے کتاب لکھنے والے محدث
میلاد رسولﷺ پر سب سے پہلے کتاب لکھنے والے محدث!
تحریر: اسد الطحاوی
تاریخ اسلام میں میلاد رسولﷺ کے موضوع پر سب سے پہلے کتاب لکھنے کی سعادت جن دو محدثین کو ہوئی انکا مکمل نام اور کنیت اور حالات و علمی حیثیت کی تفصیل پیش کرینگے اس مضمون میں ۔
کیونکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ میلاد رسولﷺ کی تائید میں کس درجہ کے علماء و فقہاء ہیں اور میلاد رسولﷺ کو بدعت کہہ کر ٹھکرانے والے کون ہیں ۔
پہلے محدث:
امام أحمد بْن مَعَدّ بْن عيسى بْن وكيل، الزّاهد أبو العبّاس، التُّجَيْبيّ، الأُقْلِيشيّ، ثمّ الدّانيّ (489 – 550ھ)
امام جمال الدین القفطي (المتوفى: 646ھ) کا تعارف کراتے ہوئے لکھتے ہیں:
المحدّث النحوىّ اللغوىّ، أبو العباس. أنبأنا أبو طاهر السّلفىّ ، أنشدنى أبو العباس أحمد بن معدّ بن عيسى بن وكيل التّجيبىّ الأندلسى بالثغر- يعنى الإسكندرية؛ قال: أنشدنى أبو محمد عبد الله بن محمد بن السيّد اللغوىّ لنفسه بالأندلس:
قل لقوم لا يتوبون … وعلى الإثم يصرّون خفّفوا ثقل المعاصى … أفلح القوم المخفّون لن تنالوا البر حتّى … تنفقوا مما تحبون ثم قال السّلفىّ: أبو العباس هذا يعرف بالأقليشىّ.
كان من أهل المعرفة باللغات والأنحاء والعلوم الشرعية. ومن جملة أسانيده أبو محمد البطليوسىّ، وأبو الحسن ابن سبيطة الدانىّ وأبو محمد القلنّىّ وآخرون، وله شعر جيد ومؤلّفات حسنة ؛ قدم علينا الإسكندرية سنة ست وأربعين وخمسمائة، وقرأ علىّ كثيرا، وتوجّه إلى الحجاز، وبلغنا أنه توفى بمكة- رحمه الله. قال السّلفىّ: ومن شعره: أنشدنى أبو العباس أحمد بن معدّ بن عيسى بن وكيل الأندلسىّ التّجيبىّ لنفسه، وكتب بخطه:
كان حقى ألّا أذكّر غيرى … وأنا ما كفيت شرّى وضيرى غير أنى برحمة الله ربّى … أرتجى أن يفيدنى كلّ خير قال: وأنشدنى لنفسه: تتحدّر العبرات من أحداقه … فترى لها فى خدّه آثارا ولربّما امتزجت دما من قلبه … حتى كأنّ الدمع يطلب ثارا
محدث، نحوی اور لغوی، ابو العباس۔ ہمیں ابو طاہر السلفی نے بتایا کہ ابو العباس احمد بن معد بن عیسی بن وکیل التجیبی الاندلسی نے اسکندریہ میں مجھے یہ اشعار سنائے؛ کہا: ابو محمد عبد اللہ بن محمد بن السید اللغوی نے اپنے بارے میں اندلس میں یہ اشعار کہے:
کہہ دو ان لوگوں سے جو توبہ نہیں کرتے … اور گناہوں پر اصرار کرتے ہیں
گناہوں کا بوجھ ہلکا کرو … کامیاب وہی لوگ ہیں جو گناہ کم کرتے ہیں
تم نیکی کو حاصل نہیں کر سکتے جب تک … اپنی محبوب چیزیں خرچ نہ کرو
پھر السلفی نے کہا: یہ ابو العباس الاقلیشی کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ لغات، نحو اور علوم شرعیہ میں ماہر تھے۔ ان کی اسناد میں ابو محمد البطلیوسی، ابو الحسن ابن سبیطہ الدانی، ابو محمد القلنی اور دیگر شامل ہیں۔ ان کا کلام عمدہ تھا اور انہوں نے بہترین کتابیں بھی تصنیف کیں۔ وہ سنہ 546 ہجری میں اسکندریہ آئے، انہوں نے مجھ سے بہت سی کتابیں پڑھیں اور پھر حج کے لیے حجاز چلے گئے۔ ہمیں خبر ملی کہ وہ مکہ مکرمہ میں وفات پا گئے۔ اللہ ان پر رحم فرمائے۔
السلفی نے کہا: ان کے اشعار میں سے ایک اور یہ ہے جو مجھے ابو العباس احمد بن معد بن عیسی بن وکیل التجیبی نے سنایا اور اپنے ہاتھ سے لکھا:
میرا حق تھا کہ میں دوسروں کو نصیحت نہ کرتا … حالانکہ میں اپنے شر اور ضرر سے بھی بچ نہیں پایا
لیکن میں اللہ کی رحمت کی امید رکھتا ہوں … کہ وہ مجھے ہر خیر سے نوازے گا
انہوں نے یہ شعر بھی مجھے سنائے:
اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپکتے ہیں … جن کے نشانات اس کے رخسار پر دیکھے جا سکتے ہیں
اور کبھی کبھی یہ آنسو اس کے دل سے خون میں مل جاتے ہیں … یہاں تک کہ ایسا لگتا ہے جیسے آنسو انتقام لینا چاہتے ہوں
[إنباه الرواة على أنباه النحاة، برقم:۸۴]
نیز امام ذھبی آپکے بارے فرماتے ہیں:
أحمد بْن مَعَدّ بْن عيسى بْن وكيل، الزّاهد أبو العبّاس، التُّجَيْبيّ، الأُقْلِيشيّ، ثمّ الدّانيّ. [المتوفى: 550 هـ]
سَمِعَ أَبَاهُ أبا بَكْر، وليس بالمشهور، وسمع صِهْره طارق بْن يَعيش، وأبا العبّاس بْن عيسى، وتلمذ له، وأبا الوليد ابن الدّبّاغ، وجماعة، وحجّ، فسمع بمكَّة من الكَرُوخيّ. وكان من الأئمَّة والعلماء العاملين، لَهُ عدَّة مصنَّفات، روى عَنْهُ الوزير أبو بَكْر بْن سُفْيان، وغيره، وكان كثير البكاء، والخشْية، والعُزُوب عَن الدّنيا، عارِفًا باللّغة، والعربيَّة، والحديث، كبير القدْر، سَمِعَ الكثير بالإسكندريَّة من السِّلَفيّ.
احمد بن معد بن عیسی بن وکیل، زاہد ابو العباس، التجیبی، الاقلیشی، پھر الدانی (متوفی: 550 ہجری)۔ انہوں نے اپنے والد ابو بکر سے سماع کیا ، جو زیادہ مشہور نہیں تھے، اور اپنے سسر طارق بن یعیش، ابو العباس بن عیسی، اور ابو الولید ابن دباغ سے بھی سماع کیا۔ وہ ان کے شاگرد رہے۔ انہوں نے حج کیا اور مکہ مکرمہ میں کَروخی سے حدیث کا سماع کیا۔
وہ علم و عمل کے میدان کے امام اور بڑے علماء میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی کئی تصنیفات تھیں۔ ان سے وزیر ابو بکر بن سفیان اور دیگر نے روایت کی۔ وہ بہت زیادہ روتے اور اللہ کا خوف رکھتے تھے، دنیا سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے تھے، اور لغت، عربی زبان، اور حدیث میں ماہر تھے۔ ان کا مقام بہت بڑا تھا۔ انہوں نے اسکندریہ میں السلفی سے بہت سا علم حاصل کیا۔
[تاریخ الاسلام ، برقم: 575]
اور امام محدث ابن فرحون آپکے بارے مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
أحمد بن معد أبي العباس التجيبي الإسكندري المعروف بالاقليشي بالقاف المعجمة وبعد اللام ياء مثناة من تحت وشين معجمة أصل أبيه من أقليش مدينة بالأندلس وسكن دانية وبها ولد ونشأ وسمع من جماعة من الكبار الجلة منهم أبي الحسن بن طارق وأبي بكر بن العربي والصدفي والغساني وأبي محمد: عبد الحق بن عطية وأبي العباس بن العريف وأبي محمد البطليوسي وأبي طاهر السلفي وخلق كثير من المشاهير وكتب عنه السلفي وقال السلفي: كان من أهل المعرفة باللغات والأنحاء والعلوم الشرعية وأخذ العربية والآداب عن البطليوسي. كان متفنناً في علوم شتى عالماً عاملاً متصوفاً شاعراً مع التقدم في الصلاح والزهد والورع والإعراض عن الدنيا وأهلها والإقبال على العلم والعبادة. وله تصانيف كثيرة حسنة ومن مصنفاته في الحديث: كتاب النجم وكتاب الكوكب وكتاب الغرر من كلام سيد البشر صلى الله عليه وسلم وكتاب ضياء الأولياء في عدة أسفار وغير ذلك. واختلف في وفاته وفي محلها فقيل: بمكة وقيل: بقوص وذلك سنة إحدى وخمسين وخمسمائة وقيل غير ذلك
احمد بن معد ابو العباس التجیبی الاسکندری، جو اقلیشی کے نام سے مشہور ہیں (اقلیشی میں قاف معجمہ، لام کے بعد زیر والی ی اور شین معجمہ ہے)۔ ان کے والد کا تعلق اندلس کی اقلیش شہر سے تھا، لیکن انہوں نے دانیہ میں سکونت اختیار کی، وہیں ان کی پیدائش ہوئی اور وہیں پرورش پائی۔ انہوں نے کئی بڑے جلیل القدر علماء سے سماع کیا، جن میں ابو الحسن بن طارق، ابو بکر بن العربی، الصدفی، الغسانی، ابو محمد عبد الحق بن عطیہ، ابو العباس بن العریف، ابو محمد البطلیوسی، ابو طاہر السلفی اور دیگر مشہور علماء شامل ہیں۔ السلفی نے ان سے احادیث روایت کیں اور کہا کہ وہ لغات، نحو اور علوم شرعیہ میں مہارت رکھتے تھے اور انہوں نے البطلیوسی سے عربی زبان و ادب حاصل کیا۔
وہ کئی علوم میں ماہر تھے، علم و عمل میں نمایاں مقام رکھتے تھے، صوفی، شاعر، متقی اور زاہد تھے، دنیا اور اہل دنیا سے کنارہ کش اور علم و عبادت کی طرف متوجہ رہتے تھے۔
ان کی کئی بہترین تصنیفات ہیں، جن میں سے بعض احادیث کی کتابیں یہ ہیں: کتاب النجم، کتاب الکوکب، کتاب الغرر من کلام سید البشر صلی اللہ علیہ وسلم، اور کتاب ضیاء الأولیاء جو کئی جلدوں پر مشتمل ہے، اور دیگر تصانیف بھی ہیں۔ ان کی وفات کے بارے میں اختلاف ہے: بعض نے کہا کہ ان کی وفات مکہ مکرمہ میں ہوئی، بعض نے کہا کہ قوص میں ہوئی، اور یہ واقعہ 551 ہجری میں پیش آیا۔
[الديباج المذهب في معرفة أعيان علماء المذهب]
اور علامہ محدث حاجی خلیفہ انکے مزید تصانیف کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
الشيخ أبو العباس أحمد بن معد بن عيسى بن وكيل التُّجِيبي ثم الدَّاني، المعروف بالأُقَليشي النحوي، المتوفى سنة خمسين وخمسمائة، وقد نَيَّف على الستين. أخذ العربية عن أبي محمد البَطَلْيَوسي وسمع الحديث من أبيه وابن العربي ورحل وحجَّ وحدَّث وكان محدِّثًا، لُغويًا، زاهدًا. صنَّف “شرح الأسماء الحسنى” و”شرح الباقيات الصالحات” و”كتاب النجم من كلام سيد العرب والعجم” و”كتاب الكوكب الدُّري المستخرج من كلام النبي العربي” و”كتاب الأنوار في فضل النبي المختار”. ذكره السيوطي في “النحاة”. ومن مؤلفاته “سرّ العلوم والمعاني المستودعة في السبع المثاني”. ذكره ابن الجيَّاني.
شیخ ابو العباس احمد بن معد بن عیسی بن وکیل التجیبی، پھر الدانی، جو “اقلیشی نحوی” کے نام سے مشہور ہیں، 550 ہجری میں وفات پائی، اس وقت ان کی عمر ساٹھ سال سے زائد تھی۔ انہوں نے عربی زبان کی تعلیم ابو محمد البطلیوسی سے حاصل کی اور اپنے والد اور ابن العربی سے حدیث کا سماع کیا۔ انہوں نے علم کے حصول کے لیے سفر کیا، حج ادا کیا اور حدیث روایت کی۔ وہ محدث، لغوی اور زاہد تھے۔
ان کی کئی تصنیفات ہیں جن میں
“شرح الأسماء الحسنى”،
“شرح الباقیات الصالحات”،
“کتاب النجم من کلام سید العرب والعجم”،
“کتاب الکوكب الدری المستخرج من کلام النبي العربي”،
اور “کتاب الأنوار في فضل النبي المختار” شامل ہیں۔
امام سیوطی نے انہیں اپنی کتاب “النحاة” میں ذکر کیا ہے۔ ان کی ایک اور مشہور تصنیف “سرّ العلوم والمعاني المستودعة في السبع المثاني” ہے، جس کا تذکرہ ابن الجیانی نے کیا ہے۔
[سلم الوصول إلى طبقات الفحول ، حاجي خليفة]
مزید یہ کہ ان کے منہج و اسلوب پر ایک عرب محقق نے کتاب تصنیف کی ہے ۔ اور انہوں نے اپنی تحقیق میں جب انکی کتب کا تذکرہ کیا تو
۹ نمبر پر انکی کتاب بنام “الدُّر المنظَّم في مولد النَّبي الأعظم” کا تذکرہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرے اندلسی محدث
کچھ محدثین کی آراء یہ بھی ہے کہ میلاد رسولﷺ کے باب میں سب سے پہلے تصنیف لکھنے والے محدث
امام ابو العباس العزفي (المتوفى سنة 633) یہ بھی ہم زمان تھے ۔ اور اندلسی تھے ۔ اور یہ محدث اور فقیہ تھے۔ جب انکے دور میں اندلس میں حضرت عیسیٰ کے پیدائش کی خوشی زور و شور سے عیسائیوں کی طرف سے کی جاتی تھی۔ وہ لوگ مسلمانوں کے بچوں کو مدعو کرتے اور انکو تحائف اور دیگر کھانے کی اشیاء فراہم کرتے ۔ اور دعوت عام ہوتی تھی۔
تو امام ابو اعباس عزفی جو کہ خود اپنی ایک ریاست رکھتے تھے اور حاکم تھے انہوں نے اندلس میں اپنا یہ مشن جاری کیا کہ ہم عیسائیوں کے مقابل حضور اکرمﷺ کا میلاد منائیں گے۔ اور اپنے بچوں کے دلوں میں نبی کریمﷺ کی محبت کو بڑھائیں گے۔ کہ لوگوں کو معلوم ہی نہ تھا کہ رسولﷺ کب پیدا ہوئے تھے ۔
امام ذھبی علیہ الرحمہ نے انکے ترجمہ میں خاص بیان کیا ہے کہ انہوں نے میلاد رسولﷺ پر کتاب تصنیف کی تھی ۔ جو بہت عمدہ تھی
(نوٹ: اس سے امام ذھبی علیہ الرحمہ کا موقف بھی معلوم ہو گیا کہ وہ بھی میلاد رسولﷺ کو جائزہ قرار دینے والوں میں سے تھے )
جیسا کہ آپ لکھتے ہیں :
أَحْمَد بْن مُحَمَّد بْن أَحْمَد اللَّخْميّ، الفقيه المحدثُ الرئيسُ أَبُو الْعَبَّاس ابْن الخطيب أَبِي عَبْد اللَّه اللَّخْميّ السَّبْتيُّ المعروفُ بالعَزَفي. [المتوفى: 633 هـ]
سَمِعَ الكثيرَ من أَبِي مُحَمَّد بْن عُبَيْد اللَّه الحَجْريِّ. وأجازَ لَهُ ابْن بَشْكُوال، وطائفةٌ. وله تواليفُ حسنةٌ. وكانَ ذا فضلٍ، وصلاحٍ، وجلالةٍ، وإتقانٍ.
أجاز لَهُ أَبُو القاسم بْن حُبَيْش، وأَبُو مُحَمَّد بْن فِيرُّه الشاطبيُّ، وعَبْد الحقّ مصنف ” الأحكام “، وعبد الجليل القصري.
وألف في الحديث أجزاء مفيدة. وهو والدُ صاحبِ سَبْتَة.
قَالَ لي أَبُو القاسم بْن عمرانَ: أخبرني عَنْهُ الوزير أَبُو عَبْد اللَّه مُحَمَّد بْن أَبِي عامر الأَشعريُّ المالقيُّ، وأَبُو بَكْر مُحَمَّد بْن محمدٍ المومنائيّ، وأَبُو الْحُسَيْن بْن أَبِي الربيع، وغيرُهم.
قلت: وقد صنَّفَ كتابًا فِي مولدِ النَّبِيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسَلَّمَ وجوَّده. وكان إمامًا ذا فنونٍ.
وقد ذكرَه ابنُ مسدي فِي ” مُعجمه ” وأوضح نسبه، فقال: أَحْمَد بْن مُحَمَّد بْن أَحْمَد بْن مُحَمَّد بْن أَحْمَد بْن مُحَمَّد بْن عَلِيّ بْن سُلَيْمَان بْن أَبِي عَزَفة، مكينُ المكانةِ فِي العلم والديانة، لَهُ عنايةٌ بالحديث، معلنٌ فِي فُتياه مذهبَ مالكٍ، وربما خالفه. وكان معُتمدَ بلدِه بفقهه وسنده. لَهُ الجاهُ والمالُ. سَمِعَ من ابْن غاز، ومن أَبِي عبد اللَّه بْن زَرْقون لمّا وَليَ قضاء سَبْتَة، ومن السُّهَيْليّ، وجماعة لمّا وفدوا إلى مَرَّاكِش. وكانَ فصيحًا لَسِنًا، وعلى الرواية مؤتمنًا. قَالَ لي: إنه وُلِد سنة تسعٍ وخمسين، أخبرنا أبو العباس، قال: أخبرنا أَبِي أَبُو عَبْد اللَّه بْن أَبِي عزفة، قال أخبرنا القاضي عياضٌ فذكر حديثًا.
قلت: روى عَنْهُ جماعةٌ.
ماتَ فِي رمضان، وله ستٌ وسبعون سنة.
احمد بن محمد بن احمد اللخمی، فقیہ، محدث، رئیس ابو العباس ابن الخطيب ابو عبد اللہ اللخمی السبتی، جو عزفی کے نام سے مشہور ہیں (متوفی: 633ھ)
انہوں نے ابو محمد بن عبید اللہ الحجری سے بہت سا علم حاصل کیا اور ابن بشکوال اور دیگر علماء نے انہیں اجازت دی۔ ان کی کئی بہترین تصنیفات ہیں اور وہ فضل، صلاح، عظمت، اور علمی مہارت کے حامل تھے۔
انہیں ابو القاسم بن حُبیش، ابو محمد بن فیرُّہ الشاطبی، عبد الحق صاحب “الاحکام”، اور عبد الجلیل القصری نے بھی اجازت دی۔ انہوں نے حدیث پر مفید کتابیں تصنیف کیں۔ وہ سبتی (سبتہ) شہر کے صاحب (والی) کے والد تھے۔
ابو القاسم بن عمران نے ان کے بارے میں کہا: مجھے وزیر ابو عبد اللہ محمد بن ابی عامر الاشعری المالقی، ابو بکر محمد بن محمد المؤمنائی، ابو الحسین بن ابی الربیع اور دیگر نے ان کی معلومات دیں۔
میں (الذھبی) کہتا ہوں: انہوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک کتاب تصنیف کی جو بہت عمدہ تھی۔ وہ ایک امام تھے جو کئی فنون میں مہارت رکھتے تھے۔
ابن مسدی نے اپنی کتاب “معجم” میں ان کا نسب واضح کیا اور کہا: احمد بن محمد بن احمد بن محمد بن احمد بن محمد بن علی بن سلیمان بن ابی عزفہ، علم اور دین میں ممتاز مقام کے حامل تھے، حدیث کے علم میں خصوصی دلچسپی رکھتے تھے، اور فتویٰ میں امام مالک کے مذہب کا اعلان کرتے، لیکن کبھی کبھار ان سے اختلاف بھی کرتے۔ وہ اپنے شہر کے فقہی علوم اور سند میں معتمد تھے اور ان کے پاس عزت اور دولت بھی تھی۔
انہوں نے ابن غاز، ابو عبد اللہ بن زرقون (جب وہ قاضی سبتہ تھے)، اور السہیلی سے بھی سماع کیا جب وہ مراكش آئے۔ وہ فصیح اور زبان کے ماہر تھے، اور روایت میں قابلِ اعتماد تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پیدائش 559 ہجری میں ہوئی۔ ان کے والد ابو عبد اللہ ابن ابی عزفہ نے ان سے قاضی عیاض کا ذکر کیا اور ایک حدیث سنائی۔
ان سے کئی لوگوں نے روایت کی اور وہ رمضان میں 76 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
[تاریخ الاسلام ، برقم: 156]
یہ اپنی زندگی میں میلاد کی کتاب کو مکمل نہ لکھ سکے ۔ اور انہوں نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی تھی کہ اس کتاب کو مکمل کرنا اور اپنی ریاست میں اندلس میں میلاد رسولﷺ کو جاری و ساری کرنا
چناچہ انکے بیٹے جو کہ فقیہ و محدث تھے ۔
امام ذھبی انکی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
العزفي صاحب سبتة الفقيه، وهذا لقب له، أبو القاسم محمد ابن صاحب سَبْتَة الفقيه أبي الْعَبَّاس أَحْمَد بْن مُحَمَّد بْن أَحْمَد، اللّخْميّ، السّبْتيّ العَزَفيّ. [الوفاة: 671 – 680 هـ]
حكم على بلد سَبْتَة بعد أَبِيهِ فِي سنة ثلاث وثلاثين وستمائة، فحدثني أبو الصّفا خليل بْن أَيْبَك الكاتب أنّ الإِمَام أَبَا حيّان حدّثه أن أَبَا القاسم هَذَا لم يؤدِّ طاعة لأحدٍ من ملوك المغرب، وساسَ بلدة أحسن سياسة بحيث لم يختلف عليه اثنان، ولم يتسمَّ بألقاب الملوك، إنّما يُقَالُ الفقيه وكان أبيض، رَبْعه، ذا شَيْبَة، شَهْمًا، عاقلًا، داهية، سائسًا لا يدخل سَبْتَة غريب إلّا بضامنٍ، ولا يخرج إلّا بإذن، ولا قتْل ولا قطْع إلّا فِي حدّ، ولا يدخل أحدٌ بلده راكبًا، وكان متواضعًا، قريبًا، يمرّ فِي الأزقَّة، ويسلّم ويسأل العامّة عن أحوالهم،
ويؤانس صبيانهم ويسألهم عمّا يشتغلون به من علمٍ أو صنعة، بقي الغرباء يرغبون فِي بلده، ويشترون به العقار، وكان عسكره أَهْل بلده قد جعلهم يتعلّمون الرَّمي وأجرى عليهم رِزقًا ولهم صنائع، وكان له مراكب يقاتل بها، وصاهر بني الرنداحي رؤساء البحر، وكانوا شجعانًا أجلادًا، فقوي أمره،
العزفی صاحبِ سبتیہ، جو کہ ان کا لقب ہے، ابو القاسم محمد بن صاحبِ سبتیہ الفقیہ ابو العباس احمد بن محمد بن احمد اللخمی السبتی العزفی تھے۔ [وفات: 671-680 ھ]
انہوں نے اپنے والد کی وفات کے بعد 633 ہجری میں سبتہ کے شہر پر حکومت کی۔ مجھے ابو الصفا خلیل بن ایبک نے بتایا کہ امام ابو حیان نے ان سے ذکر کیا کہ ابو القاسم نے کبھی بھی مملکت مغرب کے کسی بادشاہ کی اطاعت نہیں کی۔ انہوں نے اپنی ریاست کو بہترین طریقے سے سنبھالا، یہاں تک کہ ان کے فیصلوں پر کبھی کوئی اختلاف نہیں ہوا۔ وہ بادشاہوں کے القاب اختیار نہیں کرتے تھے، بلکہ انہیں “فقیہ” کہا جاتا تھا۔
وہ سفید رنگت والے، درمیانی قامت کے، بزرگ اور زیرک انسان تھے۔ انتہائی ہوشیار، سمجھدار اور مدبر حکمران تھے۔ ان کے شہر میں کوئی اجنبی بغیر ضامن کے داخل نہیں ہو سکتا تھا اور نہ ہی کسی کو بغیر اجازت کے باہر جانے کی اجازت تھی۔ ان کے دور میں سبتہ میں قتل یا قطع عضو صرف شرعی حد کے مطابق ہوتا تھا۔ کوئی بھی ان کے شہر میں سوار ہو کر داخل نہیں ہوتا تھا۔
ابو القاسم بہت متواضع اور قریب الوصول تھے۔ وہ اکثر گلیوں میں گھومتے، لوگوں کو سلام کرتے اور ان کے احوال دریافت کرتے تھے۔ وہ بچوں سے بھی انسیت رکھتے اور ان سے یہ پوچھتے کہ وہ کیا علم یا ہنر سیکھ رہے ہیں۔ ان کی حکومت کے دوران غیر ملکی لوگ ان کے شہر میں آ کر زمین خریدنے کے خواہشمند ہوتے تھے۔
ان کی فوج ان کے اپنے شہر کے لوگ تھے جنہیں انہوں نے تیر اندازی سکھائی تھی اور ان کے لیے رزق مقرر کیا تھا۔ ان کی فوج کے افراد کے پاس مختلف ہنر بھی تھے۔ ان کے پاس بحری جنگ کے لیے کشتیاں بھی تھیں اور وہ بنی الرنداحی کے بہادر جنگجوؤں کے ساتھ رشتہ داری میں تھے، جنہوں نے ان کی قوت کو مزید بڑھایا۔
پھر امام ذھبی انکے میلاد رسولﷺ کے تعلق سے فرماتے ہیں:
حدَّث عن أَبِيهِ، وكان أَبُوهُ عالمًا بالحديث، وحدَّث أيضًا عن أبي القاسم بْن بَقِيّ، وأبي الرَّبِيع بْن سالم، كتب إِلَيَّ بالإجازة وألف كتاب ” الدّرّ المنظّم فِي المولد المعظّم “، وكان يعمل بسَبْتَة المولد بخلاف سائر الأندلس، فإنّه لا يُعمل فيها سوى ميلاد عِيسَى تَبَعًا للنّصارى إِلَى أن قَالَ: وله نظْم.
قلت: امتدّت أيّام دولته وشاخ وبقي إِلَى سنة بضعٍ وسبعين وستّمائة.
ابو القاسم نے اپنے والد سے حدیث سنی، جو خود بھی حدیث کے عالم تھے۔ انہوں نے ابو القاسم بن بقی اور ابو الربیع بن سالم سے بھی روایت کی۔ انہوں نے مجھے بھی اجازت نامہ تحریر کیا اور “الدر المنظم فی المولد المعظم” نامی کتاب تصنیف کی۔ وہ سبتہ میں میلاد النبی مناتے تھے، جبکہ اندلس کے باقی علاقوں میں صرف حضرت عیسیٰ کا میلاد منایا جاتا تھا، جو کہ نصاریٰ کی پیروی تھی۔
میں کہتا ہوں کہ ان کی حکومت کا زمانہ طویل رہا اور وہ بڑھاپے تک زندہ رہے، یہاں تک کہ 670 ہجری کے بعد کے کچھ سالوں تک ان کی زندگی جاری رہی۔
[تاریخ الاسلام، برقم: 584]
اسی طرح امام صلاح الدین صفدی (المتوفى: 764ھ) انکے بارے کہتے ہیں :
(ابن الخطيب العزفي)
أحمد بن محمد بن أحمد اللخمي الفقيه المحدث الرئيس أبو العباس بن الخطيب أبي عبد الله السبتي المعروف بالعزفي بالعين مفتوحة والزاي مفتوحة والفاء سمع الكثير وأجاز له ابن بشكوال وكان ذا فضل وصلاح صنف كتابا في مولد النبي صلى الله عليه وسلم وجوده وكان ذا فنون وألف في الحديث أجزاء مفيدة وتوفي سنة ثلاث وثلاثين وست مائة
ابن الخطيب العزفی، احمد بن محمد بن احمد اللخمی، فقیہ، محدث اور رئیس تھے۔ ان کا لقب ابو العباس تھا اور وہ خطیب ابو عبد اللہ السبتی کے بیٹے تھے، جو کہ “العزفی” کے نام سے مشہور تھے۔ انہوں نے بہت زیادہ علم حاصل کیا اورامام ابن بشکوال سے اجازت بھی پائی۔
وہ ایک فاضل اور نیک شخص تھے۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد شریف کے بارے میں ایک کتاب لکھی، جو بہت عمدہ تھی۔ وہ مختلف علوم میں مہارت رکھتے تھے اور حدیث کے بارے میں کئی مفید حصے تحریر کیے۔ ان کا انتقال 633 ہجری میں ہوا۔
[الوافي بالوفيات، برقم:۳]
امت کے اتنے بڑے بڑے محدثین اور انکے عمل مولد اور تصانیف کی تعریف و مدح کرنے والے امام ذھبی و امام ابن حجر عسقلانی کے شیخ امام صلاح الدین صفدی جیسے حفاظ ہیں ۔
معلوم ہوا کہ میلاد رسولﷺ منانے والے جمہور امت میں مختلف علاقوں کے مختلف ائمہ کے دل میں اللہ نے میلاد رسولﷺ کا خیال ڈالا۔
جیسا کہ اندلس میں انکی خوش قسمتی تھی ۔
اور
عرب میں شاہ مضطفر کی ۔
تحقیق: اسد الطحاوی الحنفی
