افریقہ کا ایک گاؤں تھا سادہ سے لوگ تھے نہ لباس کا پتہ نہیں رہن سہن کا ۔ تبلیغ کے لئے کچھ مشنری گئے اور ایک مہینہ خوب تبلیغ کی ۔ ایک دن ایک پادری نے ایک کسان کو روکا اور پوچھنے لگا ہاں بھئی بتاؤ ہماری تبلیغ کا کچھ اثر بھی ہوا ہے کہ نہیں
کسان کہنے لگا جی فادر بہت اثر ہوا ہے آپ کی تبلیغ سے پہلے ہمیں نہیں پتہ تھا کہ اتنے مزیدار گناہ بھی ہوتے ہیں

جب سے ایک انٹرویو سے پتہ چلا ہے کہ نیوز کاسٹر کو دیکھ کر بھی دل میں ہلچل مچ سکتی ہے تب  سے  خبریں دیکھنے سے بھی ڈر لگتا ہے ۔ کہ کہیں ہلچل ہی نہ مچ جائے پہلے کبھی ادھر دھیان ہی نہیں گیا تھا

محمود چوہدری اصغر