مَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 33
sulemansubhani نے Saturday، 16 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ ۞
ترجمہ:
تم کو اور تمہارے چوپایوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے.
آیت میں ’ ’ انعام “ کا لفظ ہے، یہ ” نعم “ کی جمع ہے، صحاح میں مذکور ہے کہ اس لفظ کا اطلاق زیادہ تر اونٹ، گائے اور بکریوں اور دنبوں پر کیا جاتا ہے۔ ( مختار الصحاح ج ٥٨٣) یعنی ” المرعیٰ “ میں جو نباتات ہیں وہ تمہارے لیے بھی ہیں اور تمہارے جانوروں کے لیے بھی ہیں یعنی زمین سے جو پیدا وار حاصل ہوتی ہے اس میں سب کے لیے منافع ہیں اور سب کی خوراک ہے، خواہ وہ انسان ہوں یا حیوان۔
القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 33