ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ – سورۃ نمبر 82 الإنفطار آیت نمبر 18
sulemansubhani نے Friday، 6 December 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ ۞
ترجمہ:
پھر آپ نے کیا سمجھا روز جزاء کیا ہے ؟
اس آیت میں دوبارہ فرمایا ہے : آپ نے کیا سمجھا کہ روز ِجزاء کیا ہے، کیونکہ پہلی بار کا خطاب اہل دوزخ کے لیے ہے اور دوسری بار کا خطاب اہل جنت کے لیے ہے، گویا کہ فرمایا : آپ نے کیا سمجھا کہ فجاز کے ساتھ قیامت کے دن کیا معاملہ کیا جائے گا اور ابرار کے ساتھ قیامت کے دن کیا معاملہ کیا جائے گا اور ” یوم الدین “ کا دو بار ذکر اس کی اہمیت اور تعظیم کی وجہ سے کیا گیا۔
القرآن – سورۃ نمبر 82 الإنفطار آیت نمبر 18