وَاِذَا رَاَوۡهُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَـضَآلُّوۡنَ – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 32
sulemansubhani نے Friday، 11 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِذَا رَاَوۡهُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَـضَآلُّوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور جب وہ ( کفار) مؤمنوں کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ لوگ ضرور گم راہ ہیں.
المطففین : ٣٢ میں فرمایا : اور جب وہ ( کفار) مؤمنوں کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ لوگ ضرور گم راہ ہیں۔
یعنی کفار کے نزدیک مسلمانوں کی گم راہی یہ تھی کہ وہ دنیا کی نقد لذتوں کو چھوڑ کر آخرت کی ادھار لذتوں کا سودا کررہے تھے۔
القرآن – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 32