أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاِذَا مَرُّوۡا بِهِمۡ يَتَغَامَزُوۡنَ ۞

ترجمہ:

اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو ایک دوسرے کو آنکھیں مارتے تھے.

المطففین : ٣٠ میں ” یتغامزون “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : پلکوں اور بھوئوں سے اشارے کرنا اور اس کا معنی عیب بیان کرنا بھی ہے، اس آیت کا معنی ہے : وہ آنکھوں سے اشارے کر کے مسلمانوں کا مذاق اڑانے تھے اور یہ کہتے تھے : ان لوگوں کو دیکھو، یہ مشقت اٹھا رہے ہیں اور دنیا کی لذتوں سے منہ موڑ رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ان کا اس سے ثواب ملے گا۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 30