أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَمَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَ ۞

ترجمہ:

حالانکہ یہ ( کفار) ان ( مؤمنوں) پر نگہبان نہیں بنائے گئے۔

المطففین : ٣٣ میں فرمایا : حالانکہ یہ ( کفار) ان ( مؤمنوں) پر نگران نہیں بنائے گئے۔

یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کافروں کو مسلمانوں پر نگران اور محافظ بنا کر نہیں بھیجا کہ وہ مسلمانوں کے اعمال اور احوال کی نگرانی کرتے رہیں کہ آیا ان کے اعمال حق ہیں یا باطل اور ان پر یہ عیب لگائیں کہ وہ گم راہ ہیں بلکہ ان کافروں کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنی اصلاح کریں۔

القرآن – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 33