اِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيۡدٌ سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 12
sulemansubhani نے Wednesday، 16 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيۡدٌ ۞
ترجمہ:
بیشک آپ کی رب کی گرفت بہت سخت ہے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : بیشک آپ کے رب کی گرفت بہت سخت ہے۔ بیشک وہ ہی ابتداء پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔ وہی بہت بخشنے والا اور بہت دوست رکھنے والا ہے۔ عظمت والے عرش کا مالک ہے۔ جس کام کا ارادہ کرے اس کو کرنے والا ہے۔ کیا آپ کے پاس لشکروں کی خبر پہنچی ؟۔ فرعون اور ثمود کی۔ بلکہ کفار تکذیب کے درپے ہیں۔ اور اللہ ان کا ہر طرف سے احاطہ کرنے والا ہے۔ بلکہ قرآن بہت عظمت والا ہے۔ لوح ِ محفوظ میں ( مکتوب) ہے۔ ( البروج : ٢٢۔ ۱۲)
اللہ تعالیٰ کی عظیم اور منفرد صفات
اس سے پہلے اللہ تعالیٰ نے کافروں کے لیے عذاب کی وعید اور مؤمنوں کے لیے جنت کی بشارت کا ذکر فرمایا تھا اور اب تاکید کے لیے دوبارہ وعد اور وعید کا ذکر فرمارہا ہے۔
البروج : ١٢ میں یہ ذکر ہے کہ آپ کے رب کی گرفت بہت سخت ہے، اس آیت میں ” بطش “ کا لفظ ہے، ” بطش “ کا معنی ہے : کسی چیز کو شدت کے ساتھ پکڑنا اور جب اس کی صفت شدت ہوگی تو اس کا معنی ہے : کسی کو بہت زیادہ ملامت کرنا اور اس کو بہت سختی کے ساتھ پکڑنا۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 12