أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَذَكِّرۡ  اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَكِّرٌ ۞

ترجمہ:

سو آپ نصیحت کرتے رہیں، آپ ہی نصیحت کرنے والے ہیں

الغاشیہ : ٢١ میں فرمایا : سو آپ نصیحت کرتے رہیے، آپ ہی نصیحت کرنے والے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے اپنی تخلیق، توحید اور قیامت پر دلائل ذکر کرنے کے بعد فرمایا، سو آپ نصیحت کرتے رہیے، آپ ایمان لانے کی ترغیب پر ثواب کی بشارت دیں گے اور جو کفر پر اصرار کرے گا، اس کو عذاب سے ڈرائیں گے اور اگر کفار آپ کی مخالفت کرتے ہیں اور آپ ایذاء پہنچاتے ہیں تو آپ اس پر صبر کریں، اب آپ ہی نصیحت کرنے والے ہیں کیونکہ اب آپ کے بعد کوئی اور نبی تو معبوث نہیں کیا جائے گا، نبوت اور رسالت آپ پر ختم ہوچکی ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 88 الغاشية آیت نمبر 21