فِيۡهَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَةٌ – سورۃ نمبر 88 الغاشية آیت نمبر 13
sulemansubhani نے Wednesday، 23 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فِيۡهَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَةٌ ۞
ترجمہ:
اس میں بلند مسندیں ہوں گی
الغاشیہ : 13-14 میں فرمایا : اس میں بلند مسندیں ہوں گی۔ اور ترتیب سے رکھے ہوئے جام ہوں گے۔
ان کی مسندیں فضاء میں بلند ہوں گی، کیونکہ جب مومن مسند پر بیٹھے گا تو وہ اپنے رب کی عطاء کی ہوئی تمام نعمتوں کو دیکھے گا، حضرت ابن عباس نے فرمایا : ان کی مسندیں زمرد، موتیوں اور یاقوت سے مزین ہوں گی اور آسمانوں میں بلند ہوں گی۔
القرآن – سورۃ نمبر 88 الغاشية آیت نمبر 13