وُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ خَاشِعَةٌ – سورۃ نمبر 88 الغاشية آیت نمبر 2
sulemansubhani نے Wednesday، 23 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ خَاشِعَةٌ ۞
ترجمہ:
اس دن بہت چہرے ذلیل ہوں گے
الغاشیہ : ٢ میں فرمایا : اس دن بہت چہرے ذلیل ہوں گے۔
اس آیت میں ” خاشعۃ “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : ذلیل و خوار ہونے والے، دینے والے، عاجزی کرنے والے۔
اس آیت کا لفظی معنی ہے : کفار کے چہرے اس دن ذلیل و خوار ہوں گے اور اس سے مراد ہے : خود کفار اس دن ذلیل و خوار ہوں گے، چہروں کا ذکر اس لیے فرمایا ہے کہ ان کی ذلت اور خواری کے آثار ان کے چہروں سے ظاہر ہوں گے، قرآن مجید کی دیگر آیتوں میں بھی کفار کی ذلت اور خواری کا ذکر فرمایا ہے :
وَلَوْ تَرٰٓی اِذِالْمُجْرِمُوْنَ نَاکِسُوْا رُئُ وْسِہِمْ عِنْدَ رَبِّہِم ْط (السجدہ : ١٢)
کاش کہ آپ دیکھتے جب مجرم لوگ اپنے رب کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہوں گے۔
وَتَرٰہُمْ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْہَا خٰشِعِیْنَ مِنَ الذُّلِّ (الشوریٰ : ٤٥ )
اور آپ انہیں اس حال میں دیکھیں گے کہ وہ دوزخ پر پیش کیے جائیں گے اور وہ ذلت سے جھک رہے ہوں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 88 الغاشية آیت نمبر 2