*آپ مولانا ہوکر سیاست میں کیوں رہتے ہیں!!*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
   ایک مرتبہ حضور رئیس القلم، قائدِ اہل سنت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ سے ایک شخص نے کہا کہ حضور! آپ مولانا ہوکر سیاست میں کیوں رہتے ہیں۔ آپ نے اسے بہت معقول جواب دیا، فرمایا: ” تو بیت الخلا جاتا ہے؟ اس نے کہا: ہاں! ضرور جاتا ہوں۔ فرمایا: کیوں جاتا ہے، وہ تو بدبودار جگہ ہے۔ اس نے جواب دیا کہ حضور وہاں جانا مجبوری ہے، وہاں جائے بغیر کام نہیں چلے گا۔ آپ نے فرمایا: میں بھی مجبوراً سیاست میں کچھ حصہ لیتا ہوں، مذہب و ملت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اس کے ساحل پہ جاتا ہوں اور پوری ہو جانے کے بعد اس سے کنارہ کش ہو جاتا ہوں۔“
[جہانِ برہانِ ملت، ص: 205، ناشر: المجمع القادری، جمشید پور۔]
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
محمد شفاء المصطفی شفا مصباحی
09  نومبر  2025ء۔