اَلَمۡ يَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ سورۃ نمبر 96 العلق آیت نمبر 14
sulemansubhani نے Monday، 15 December 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلَمۡ يَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ ۞
ترجمہ:
کیا اس نے یہ نہیں جانا کہ بیشک اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : کیا اس نے یہ نہیں جانا کہ بیشک اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ بیشک اگر وہ باز نہ آیا تو ہم ضرور اس کو پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر کھینچیں گے۔ وہ پیشانی جو جھوٹی گناہگار ہے۔ اسے چاہیے کہ اپنے ہم مجلس مددگاروں کو بلائے۔ ہم بھی عنقریب دوزخ کے مقرر کردہ فرشتوں کو بلائیں گے۔ ہرگز نہیں، آپ اس کی کوئی بات نہ مانیں، آپ سجدہ کریں اور زیادہ قریب ہوں۔ (العلق :14-19)
ابوجہل کے لئے عذاب کی وعید
یعنی کیا ابوجہل نے یہ نہیں جانا کہ اللہ اس کو دیکھ رہا ہے، اور اس کو اس کی شرارتوں اور خباثتوں کا علم ہے۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 96 العلق آیت نمبر 14