أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوۡحٰى لَهَا ۞

ترجمہ:

کیونکہ آپ کے رب نے اسے حکم دیا ہے

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : کیونکہ آپ کے رب نے اسے حکم دیا ہے۔ اس دن لوگ مختلف احوال میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں۔ سو جو ذرہ برابر نیکی کرے گا وہ اس کا صلہ دیکھے گا۔ اور جو ذرہ برابر برائی کرے گا وہ اس کا عذاب دیکھے گا۔ (الزلزال : ٨-٥)

یعنی زمین جو خبریں دے گی، وہ اللہ کے حکم سے دے گی، ایکق ول یہ ہے کہ زمین میں جو زلزلہ آئے گا اور زمین اپنا بوجھ نکالے گی اور زمین جو خبر دے گی کہ اس کی پشت پر فلاں فلاں نیکی کی گئی ہے اور فلاں فلاں برائی کی گئی، یہ تمام امور اللہ تعالیٰ کے حکم سے واقع ہوں گے۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 99 الزلزلة آیت نمبر 5