أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اۨلَّذِىۡ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ ۞

ترجمہ:

جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھا

الھمزۃ : ٢ میں فرمایا : جس نے مال جمع کیا اور اس کو گن گن کر رکھا۔ ضحاک نے کہا : وہ مال اس لئے گن گن کر جمع کر کے رکھتا ہے تاکہ اس کی اولاد اس مال کی وارث ہوجائے اور اس سے مقصود ان لوگوں کی مذمت کرنا ہے، جو اللہ کی راہ میں مال خرچ نہیں کرتے اور اس کو بچا بچا کر رکھتے ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 104 الهمزة آیت نمبر 2